Page 1 of 1

Naat - Seerat Rasool SAWAWS ki -Tanwir Phool

Posted: Sat May 02, 2026 7:26 pm
by Tanwir Phool
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
نعت شریف

رکھو نظر کے سامنے سیرت رسول کی
مقصود کائنات ہے بعثت رسول کی

انسانیت کا تاج ہے اسوہ رسول کا
ہر دور ابتلا کو ضرورت رسول کی

خلق عظیم آپ کا شیوہ تھا سربسر
دشمن پہ بھی تھی رحمت و رافت رسول کی

لقمے وہ چند لیتے تھے نان شعیر کے
بھوکوں کا پیٹ بھرنا تھا سنت رسول کی

باندھے شکم پہ آپ نے پتھر تھے بارہا
کھاتی ہے ٹھونس ٹھونس کے امت رسول کی !

قرآں دیاہے رب نے انھیں زندہ معجزہ
"ہر لفظ سے ملے گی صداقت رسول کی"

رب نے کہا رؤف نبی ہیں رحیم بھی
مومن سے بے مثال ہےالفت رسول کی

رحمت ہیں عالمین کی ، رحمن نے کہا
دل میں مرے بسی ہے محبت رسول کی

ہے آرزوئے پھول حزیں ہر نفس یہی
یا رب ! عطا اسے بھی ہو رحمت رسول کی
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )



https://ipfs.io/ipfs/QmXoypizjW3WknFiJn ... Phool.html
http://www.naatkainaat.org/index.php?ti ... 9%88%D9%84
http://urduyouthforum.org/biography/bio ... Phool.html
http://allaboutreligions.blogspot.com
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =13&t=7415
https://www.revolvy.com/topic/Tanwir%20 ... type=topic
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://poetrysoup.com/tanwir_phool/biography
http://tanwirphool.blogspot.com
World Heritage Encyclopedia: http://worldheritage.org/articles/Tanwir_Phool
http://www.pakistansource.com/tanwir-ph ... et-writer/
https://www.youtube.com/watch?v=6U4Ne6F42r0
http://kufarooq10.over-blog.com/tag/india/
http://kufarooq10.blogspot.com/2013/12/ ... 7OOfEAa1Gp
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =11&t=7277
http://tehminasworld.blogspot.com/searc ... ir%20Phool
https://openlibrary.org/works/OL1568607 ... r-e-Sukhan
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =11&t=8191