TarHi Naat - radeef - ho gaey - Tanwir Phool
Posted: Mon Jun 29, 2026 8:47 am
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
طرحی نعت شریف
فضل رب سے ضوفشاں قسمت کے تارے ہوگئے
سوئے طیبہ ہم چلے ، وارے نیارے ہو گئے
جب پڑھا صل علی ، حاصل کنارے ہوگئے
ہم کو طوفاں کے تھپیڑے ہی سہارے ہوگئے
چاروں یاران نبی ، سبطین اور بی بی بتول
نسبت شاہ امم سے ہم کو پیارے ہو گئے
وہ طراوت پاگئے ہیں گلشن فردوس کی
" جن کی نظروں کو مدینے کے نظارے ہو گئے"
رحمت للعالمیں کی ہے سخاوت بے مثال
شادماں ان کے کرم سے غم کے مارے ہوگئے
رب نے ختم الانبیا کو معجزہ زندہ دیا
نطق اطہر سے عطا قرآں کے پارے ہو گئے
لیلتہ الاسرا میں زیب آسماں خاک قدم
جتنے ذرے تھے وہ سب روشن ستارے ہو گئے
جان کے دشمن جو تھے ، ان کو معافی مل گئی
فتح مکہ پر خجل سارے کے سارے ہو گئے
ہم کو ہے امید ، پھر طیبہ میں ہوگی حاضری
آپ کی جانب سے گر اس کے اشارے ہو گئے
آپ نے فرمایا ، دیکھو کتنے اچھے ہیں سوار
شبر و شبیر نانا کے دلارے ہوگئے
اے خدا ، محبوب کے صدقے میں ہو فضل و کرم
حملہ آور نخل ہستی پر ہیں آرے ہوگئے
پھول کے لب پر ثنا ان کی ، بسے ہیں دل میں وہ
کاش ! کہہ دیں پیارے آقا ، تم ہمارے ہوگئے
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ)
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
طرحی نعت شریف
فضل رب سے ضوفشاں قسمت کے تارے ہوگئے
سوئے طیبہ ہم چلے ، وارے نیارے ہو گئے
جب پڑھا صل علی ، حاصل کنارے ہوگئے
ہم کو طوفاں کے تھپیڑے ہی سہارے ہوگئے
چاروں یاران نبی ، سبطین اور بی بی بتول
نسبت شاہ امم سے ہم کو پیارے ہو گئے
وہ طراوت پاگئے ہیں گلشن فردوس کی
" جن کی نظروں کو مدینے کے نظارے ہو گئے"
رحمت للعالمیں کی ہے سخاوت بے مثال
شادماں ان کے کرم سے غم کے مارے ہوگئے
رب نے ختم الانبیا کو معجزہ زندہ دیا
نطق اطہر سے عطا قرآں کے پارے ہو گئے
لیلتہ الاسرا میں زیب آسماں خاک قدم
جتنے ذرے تھے وہ سب روشن ستارے ہو گئے
جان کے دشمن جو تھے ، ان کو معافی مل گئی
فتح مکہ پر خجل سارے کے سارے ہو گئے
ہم کو ہے امید ، پھر طیبہ میں ہوگی حاضری
آپ کی جانب سے گر اس کے اشارے ہو گئے
آپ نے فرمایا ، دیکھو کتنے اچھے ہیں سوار
شبر و شبیر نانا کے دلارے ہوگئے
اے خدا ، محبوب کے صدقے میں ہو فضل و کرم
حملہ آور نخل ہستی پر ہیں آرے ہوگئے
پھول کے لب پر ثنا ان کی ، بسے ہیں دل میں وہ
کاش ! کہہ دیں پیارے آقا ، تم ہمارے ہوگئے
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ)