Page 1 of 1

TarHi Naat -radeef - ki aamad hai - Tanwir Phool

Posted: Mon Aug 03, 2026 2:14 am
by Tanwir Phool
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم

طرحی نعت

جن کی ہستی نوید عیسی ہے ، احمد مجتبی کی آمد ہے
جو کہ رحمت ہیں عالمیں کے لئے ، ان حبیب خدا کی آمد ہے
ان کی آمد کا جو سنا مژدہ ، نغمہ خواں آج ہیں عنادل سب
" سرور انبیا کی آمد ہے ، سرور انبیا کی آمد ہے"
وہ دعائے خلیل ہیں بے شک ، آخری وہ نبی زمانے میں
دین جن کا ہے تا ابد قائم ، سب کے ان رہنما کی آمد ہے
ان پہ ایمان لائے ہیں جن بھی ، ہم کو قرآں نے ہے بتایا یہ
وہ محمد ہیں اور احمد بھی ، مجتبی مصطفی کی آمد ہے
ان سے فریاد جانور بھی کریں ، ساری خلقت پہ مہرباں ہیں وہ
رب کی رحمت کا ہیں وہی مظہر ، شاہ کہف الوری کی آمد ہے
روشنی وہ جبین اقدس میں ، دیکھ لی عائشہ نے جس میں سوئی
طلع البدر جن کی شان میں ہے ، نور بدرالدجی کی آمد ہے
انبیا کے امام اقصی میں ، دست میں ان کے ہی لوائے حمد
رب نے جن سے کہا " رفعنا" ہے ، ذات صدرالعلی کی آمد ہے
وہ سراج منیر ہیں بے شک ، رب نے قرآن میں ہے فرمایا
جن سے ہر سو ہے روشنی پھیلی ، ذات نورالہدی کی آمد ہے
مفتخر جن پہ بطحا و طیبہ ، باغ فردوس کا ملا گوشہ
ہر طرف چھا گئی بہاریں ہیں ، پھول! آقائے ما کی آمد ہے
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ)


https://ipfs.io/ipfs/QmXoypizjW3WknFiJn ... Phool.html
http://www.naatkainaat.org/index.php?ti ... 9%88%D9%84
http://urduyouthforum.org/biography/bio ... Phool.html
http://allaboutreligions.blogspot.com
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =13&t=7415
https://www.revolvy.com/topic/Tanwir%20 ... type=topic
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://poetrysoup.com/tanwir_phool/biography
http://tanwirphool.blogspot.com
World Heritage Encyclopedia: http://worldheritage.org/articles/Tanwir_Phool
http://www.pakistansource.com/tanwir-ph ... et-writer/
https://www.youtube.com/watch?v=6U4Ne6F42r0
http://kufarooq10.over-blog.com/tag/india/
http://kufarooq10.blogspot.com/2013/12/ ... 7OOfEAa1Gp
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =11&t=7277
http://tehminasworld.blogspot.com/searc ... ir%20Phool
https://openlibrary.org/works/OL1568607 ... r-e-Sukhan
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =11&t=8191