[align=center]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم[/align]
[align=right]حدثنا أبو اليمان، أخبرنا شعيب، عن الزهري، قال حدثني أنس بن مالك ـ رضى الله عنه ۔
أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " لا تباغضوا، ولا تحاسدوا، ولا تدابروا، وكونوا عباد الله إخوانا، ولا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاثة أيام "۔
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :
ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو ، نہ باہم حسد کرو ، نہ ایک دوسرے کو پیٹھ دکھاؤ اور اے اللہ کے بندو ، بھائی بھائی بن جاؤ ۔ کسی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے (کسی مسلمان) بھائی سے تین دن سے زیادہ بول چال چھوڑے رکھے۔
صحيح بخاري ، كتاب الادب ، باب : ما ينهى عن التحاسد ، حدیث : 6134
اس ایک حدیث کے سہارے کتنے ہی اہم معاشرتی آداب کی تعلیم ہمارے پیارے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) ہم کو عنایت کر گئے ہیں ، سبحان اللہ۔
یہ صحیح احادیث صرف اس لیے نہیں ہیں کہ ہم محض ایک دوسرے تک ان کو پہنچائیں اور سمجھ لیں کہ ہم اپنے فرض سے سبکدوش ہوئے۔
ان پر غور کرنا اور پھر ان پر خود بھی عمل کرنا اور اپنے افرادِ خاندان ، دوست احباب کو ان پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا بھی ہمارا فریضہ ہونا چاہئے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے محبوب رسول (ص) کی سنتوں پر صدقِ دل سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔[/align]
Moa'shirati aadaab
Moderator: sbashwar
- Hyderabadi
- -
- Posts: 19
- Joined: Sat Apr 14, 2007 6:06 am