yehi derd hay yehi soz hay
Posted: Wed Jul 18, 2007 5:29 pm
azeezan e bazm
assalam o alaekum
aik ghazal pesh e khidmet hay
apni besh qeemet raey say zarur nawaziay ga
sohail malik
[align=center]
یہی درد ہے یہی سوز ہے یہی مے کشی کا فراز ہے
مرا عشق ہے مرا ہمسفر مرا دل اسی سے گداز ہے
مجھے کیا کہے غمِ عاشقی مرا کام ہے تری بندگی
یہ نوا ہے وقفِ صدائے جاں یہ مرے جنوں کی نماز ہے
مری آرزو کا نصیب تُو مری التجا تری گفتگو
رہوں نارسا تو گلہ نہیں مجھے اپنے عشق پہ ناز ہے
یہ عجیب حال مرا ہوا نہ اِدھر رہا نہ اُدھر گیا
نہ حریمِ جان عزیز ہے نہ ہی بندگی میں نیاز ہے
تُو سمجھ اگر تجھے ہو خبر تو تُو عمر بھر چلے اِس ڈگر
یہاں کون جلوہ پذیر ہے یہاں کون جلوہ طراز ہے
انہی فرقتوں میں کہیں مجھے تری آشنائی نصیب ہو
انہی مشکلوں میں وجودِ گِل مری سروری کا مجاز ہے
تُو ہے منتظر میں حریص ہوں پہ زماں مکاں کا اسیر ہوں
میں ازل سے محوِ خرام ہوں مرا کام کتنا دراز ہے
[/align]