Page 1 of 1

Nuktagu 24 - محمد طارق غازی

Posted: Fri May 22, 2009 10:45 am
by sbashwar

رڈیارڈ کپلنگ نے کہا تھا کہ مغرب مغرب ہے، مشرق مشرق، یہ کبھی مل نہیں سکتے.جنوبی ایشیا میں علم اساس دانشوروں نے تو کبھی ایسی کوئی بات نہیں کی لیکن پورب کے بعض بڑےفلم اساس دانشور اس نقطہ پر پچھم کے کپلنگ سے آکر مل گئے.باقی رہی پورب کی جنتا تو وہ کپلنگ، راج کپور اور منوج کمار کے خیالات کو رد کرتی ہے. یہی رویہ ایک مغربی مسئلہ کو مشرقی مسئلہ بناتا ہے. مسئلہ ہے کمسن بچوں اور بچیوں کی تربیت کا. مسئلہ ہے نئی پود میں اپنے بزرگوں کے احترام کے فقدان کا.کچھ مغربی ملکوںمیں یہ سوال اب خاصی بلند آواز میں کیا جارہا ہے.یہ الگ بات ہے کہ مشرقی ممالک ابھی اس دریا کے کنارے پرنہیں پہنچے.مگر جس راہ پر وہ چل رہے ہیں وہ ایک روز انہیں بھی اس جگہ تو لائے گی.بس ا سی بات کو نکتگو 0024 میں افسانہ بنایا ہے کیونکہ لندن میں یہ اب داستان بن چکی ہے.
محمد طارق غازی
آٹوا،کینڈا - جمعہ 22 مئی 2009