غزل : مئے نشاط پلاؤ بہار کے دن ہیں

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
aabarqi
-
-
Posts: 596
Joined: Tue Oct 07, 2008 11:09 am
Location: New Delhi
Contact:

غزل : مئے نشاط پلاؤ بہار کے دن ہیں

Post by aabarqi »

غزل
احمد علی برقی اعظمی
مئے نشاط پلاؤ بہار کے دن ہیں
غمِ حیات بھلاؤ بہار کے دن ہیں

اب آئے ہوتو رکو بعد میں چلے جانا
مجھے نہ اور ستاؤ بہار کے دن ہیں

نگارخانۂ قلبِ حزیں ہے بے ترتیب
اب آکے اس کو سجاؤ بہار کے دن ہیں

تمہارے ہجر میں ہردم اُداس رہتا ہے
اب اور دل نہ دکھاؤ بہار کے دن ہیں

کھنچے کھنچے سے رہو گے تو کیسے گذرے گی
نہ مجھ سے آنکھ چراؤ بہار کے دن ہیں

کھلاؤ غنچۂ امید گلشنِ ہستی
چمن میں جشن مناؤ بہار کے دن ہیں

دکھا کے ایک جھلک ہو گئے کہاں روپوش
اب اور ظلم نہ ڈھاؤ بہار کے دن ہیں

تمہارا وعدۂ فردا ہے گویا وعدۂ حشر
نبھا سکو تو نبھاؤ بہار کے دن ہیں

جھکی جھکی سی ہے کیوں سامنے یہ برقی کے
نگاہِ ناز اٹھاؤ بہار کے دن ہیں
Last edited by aabarqi on Mon Jan 18, 2010 1:28 pm, edited 1 time in total.
http://www.drbarqiazmi.com
User avatar
sbashwar
-
-
Posts: 1654
Joined: Wed Dec 08, 2004 1:25 pm
Do you know URDU language?: Yes
Location: Hyderabad, India
Contact:

Re: غزل : مئے نشاط پلاؤ بھار کے دن ہیں

Post by sbashwar »




محترم ڈاکٹر احمد علی برقی صاحب
السلام علیکم

کس کس شعر کی داد دیں۔ آپکی غزل کا ہر شعر قابلِ داد ہے۔
میری ڈھیر ساری داد اور مبارکباد قبول فرمائں۔

مخلص
سالم باشوار


[/font]
سالم احمد باشوار
User avatar
munir-armaan-nasimi
-
-
Posts: 460
Joined: Sat Feb 04, 2006 8:21 am
Location: INDIA
Contact:

Re: غزل : مئے نشاط پلاؤ بہار کے دن ہیں

Post by munir-armaan-nasimi »

ماشاءاللہ ڈاکٹر صاحب
آپکی غزل نے دل موہ لیا اور ہمیں کیا کیا نہ یاد آیا۔۔۔۔

اےک بہترین غزل کے لءے داد قبول فرماءیں۔

آپکا اپنا
منیرارمان نسیمی
Post Reply