Page 1 of 1

Ghunche Bhari Bahar Main Hain Aabdeedah Kyonnn???

Posted: Sun Feb 14, 2010 12:01 pm
by munir-armaan-nasimi
محترم حضرات، سلام و رحمت

اپنی ایک پسندیدہ غزل آپ کو سناتا ہوں، کس کی ہے یہ تو جگ ظاہر ہے مگر کیسی ہے یہ آپ بتاءیں گے۔

آپ کا اپنا

منیرارمان نسیمی

Aabdeedah-Kyon.jpg
Aabdeedah-Kyon.jpg (64.94 KiB) Viewed 218 times

Re: Ghunche Bhari Bahar Main Hain Aabdeedah Kyonnn???

Posted: Tue Feb 16, 2010 11:56 am
by sbashwar


عزیزِ من منیر ارمان نسیمی صاحب
السلام علیکم

ںاظر صاحب کی غزل کا انتخاب خوب رہا ۔
میں نے ناظر صاحب کی سائٹ پر سرچ کیا تو ایک اور غنچہ سے لکھی گی غزل ملی جو میں یہاں سب کے لیے پیش کر رہا ہوں۔

مخلص
سالم باشوار

غزل عبداللہ ناظرؔ

غنچہ برہم نہیں ناراض نہیں گل مجھ سے
باغباں کس لیئے بے وجہ تغافل مجھ سے

صحن گلشن میں رہی باد خزاں سے ان بن
دشت غربت میں کہاں ہوگا تحمل مجھ سے

تجھ کو دل دے کے کروں غیر سے سودا دل کا
ہوسکے گا نہ قیامت میں بھی بالکل مجھ سے

باغ فردوس کہاں اور مری اوقات ہی کیا
توبہ توبہ ترا اصرار توسل مجھ سے

بھاگئی ہوگی تجھے نغمہ سرائی میری
ورنہ گلشن میں تو کچھ کم نہیں بلبل مجھ سے

منہ بناتا ہے جو دنیا کی ستمگاری پر
چھین لیتا ہے وہی حسن تغزل مجھ سے

بے نیازی تری فطرت میں ہے لیکن ظالم
اتنا انجان ہے کیوں بہر خدا کھل مجھ سے

مجھ سے غافل نہ رہیں ساغر و مینا ناظرؔ
بے تکلف ہے گلو سوزئ قلقل مجھ سے

[/font]

Re: Ghunche Bhari Bahar Main Hain Aabdeedah Kyonnn???

Posted: Thu Feb 18, 2010 11:27 am
by aabarqi
ناظر کے فکر و فن کا مرقع ہے یہ غزل
سر اس کے سامنے نہ ہو میرا خمیدہ کیوں
مخلص
احمد علی برقی اعظمی

Re: Ghunche Bhari Bahar Main Hain Aabdeedah Kyonnn???

Posted: Mon Feb 22, 2010 11:21 am
by munir-armaan-nasimi
Sirf Aap Dono Hazraat Ko Abdullah Nazir Saheb kii Yeh Ghazal Pasand AAyi......???

Mujhe Hairat Hai.....!!

Arrey haan... main to aapka Shukriyaa ada karna bhool gaya. :grin: