aik ta`aruf
Posted: Sun Mar 14, 2010 11:23 pm
ناظرین اردو بندھن کی خدمت میں طویل غیر حاضری کی معذرت کے ساتھ آداب عرض
سیدانورجاویدہاشمی
ڈاکٹر شاہین مفتی صاحبہ اردو کی اہم شاعرہ،نقاد اور مترجم و محقق کے طور پر نہ صرف پاکستان بلکہ اردو دنیا میں جانی پہچانی جاتی ہیں
اردو کے تمام موقر جرائد میں آپ کے تنقیدی و تحقیقی مضامین ، منظومات اور غیر ملکی نظموں کے تراجم شائع ہوتے رہے ہیں۔آپ عرصہ دراز تک جلال پور جٹاں پنجاب پاکستان کے سرکاری کالج میں اردو کی معلمہ اور پرنسپل رہی ہیں۔آج کل مرغزار کالونی یونی ورسٹی آف گجرات کی پرنسپل کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
امانت، مسافت دو نظموں کے مجموعے اور غزلوں کا مجموعہ پانی پر قدم شائع ہوئے ان تینوں مجموعوں کی کلیات کنارا کس نے دیکھا ہے اکادمی بازیافت کراچی سے گزشتہ دنوں شائع ہوکر منظر عام پر آئی۔عربی شاعروں کی منظومات کے تراجم دشت۔ رائیگانی میں اور ایک افریقی ادیب کا ناول آپ کا خادم اردو میں آپ نے ترجمہ کیا۔