Page 1 of 1

اردو کا ھوتا ھے اب زندہ زبانوں میں شمار

Posted: Mon Apr 26, 2010 4:14 pm
by aabarqi
اردو کا ہوتا ھے اب زندہ زبانوں میں شمار
میر و غالب کا تغزل اس کا ہے آئینہ دار

حالی ، سودا، ذوق ، مومن، داغ، حسرت، میر انیس
اپنے اپنے عہد میں اردو کے تھے خدمتگذار

آرزو ، چکبست اور پنڈت دیا شنکر نسیم
گلشنِ اردو میں تھے نخلِ ادب کے برگ و بار

اپنے فکرو فن سے ہیں شعر و سخن کی آبرو
ساحر و مجروح ناصر کاظمی اور شھریار

فیض احمد فیض ھوں مخدوم یا احمد فراز
شخصیت ہے اُن کی دنیائے ادبمیںباوقار

جس کو ھے درکار عصری آگھی اُس کے لئے
فکرو فن اقبال کا ھے ایک دُر شاھوار

عھدِ نو میں اِس کا ھے امکان اب بیحد وسیع
آج انٹرنیٹ پہ ھے ھر چیز کا دارو مدار

ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

Re: اردو کا ھوتا ھے اب زندہ زبانوں میں شمار

Posted: Fri Apr 30, 2010 5:17 pm
by sbashwar

اردو کا ہوتا ھے اب زندہ زبانوں میں شمار
میر و غالب کا تغزل اس کا ہے آئینہ دار

برقی صاحب آپ بھی کچھ کم نہیں کررہے ہیں اردو کیلئے۔


Re: اردو کا ھوتا ھے اب زندہ زبانوں میں شمار

Posted: Sat May 08, 2010 12:23 pm
by NASIR BURNEY
mohtaram barqi sb. asslamualaikum

zood goee mein nahin hai aap ka caanee koee
aour us peh shayeri bhi kis qadar hai pur waqaar

mukhlis
nasir burney