Page 1 of 1

آرٹس کونسل اور پریس کلب کی ادبی کمیٹی کی تقاریب

Posted: Tue Apr 27, 2010 8:53 am
by sajhashmi
بی بی سی اردو ڈاٹ کام لندن کے انور سین رائے اور معروف شاعرہ عذرا عباس کی لندن سے کراچی آمد پر تقریبات
رپورٹ:سیدانورجاویدہاشمی،کراچی پاکستان

Re: آرٹس کونسل اور پریس کلب کی ادبی کمیٹی کی تقاریب

Posted: Wed May 12, 2010 12:53 am
by sajhashmi
گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام معروف ادیب،معلم اور نقاد جناب علی حیدر ملک کے ساتھ ایک شام کا اہتمام کیا گیا
تقریب کی صدارت معروف ادیب و مترجم جناب سید مظہر جمیل نے کی جبکہ نظامت کا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے سکریٹری موسی ا کلیم نے چیئرمین ادبی کمیٹی زیب اذکار حسین کو حاضرین اور مہمانان کے خیر مقدم کی دعوت دی۔زیب اذکار حسین معروف کہانی کار ہیں اور کئی اچھی تقاریب کرواچکے ہیں انہوں نے فرداً فرداً تمام مہمانوں،مقررین کا تعارف کروایا۔معروف صحافی جہانگیر سید، خواتین و شعاع ڈائجسٹ کی معاون مدیرہ ادبی جریدہ آئندہ کی نائب مدیرہ سائرہ غلام نبی، ناول نگار و کالمسٹ نسیم انجم، یاور امان،صبا اکرام نے مضامین جبکہ شاعر ابن عظیم فاطمی نے منظوم خراج تحسین پیش کیا۔علی حیدر ملک ہفت روزہ اخبار جہاں جنگ گروپ کراچی میں ادبی ڈائری لکھتے ہیں سن ستر کی دہائی سے تاحال ادیبوں اہل قلم کے انٹرویوز کا مجموعہ ان سے بات کریں، افسانوں کا مجموعہ بے زمین بے آسماں،ادبی معروضات افسانہ اور افسانے کی تنقید،عمر خیام اور دوسری کہانیاں ان کی شائع ہونے والی کتابیں ہیں۔صدر تقریب سید مظہر جمیل نے تقریب کو کامیاب قراردیتے ہوئے کراچی پریس کلب کی ادبی کمیٹی کا شکریہ اداکیا اور علی حیدر ملک کو بطور افسانہ نگار متعارف کرواتے ہوئے ان سے نیا افسانہ لکھنے کی درخواست کی۔۔۔علی حیدر ملک نے بھی اظہار تشکر کیا۔اس تقریب میں معروف اہل قلم شعراء میں شاہد حمید،قمر افضل،اسرار حسین،توقیر چغتائی،جمیل صدیقی،حمیرا اطہر،صفورا خیری،محمد نیاز،زاہد حسین اور دیگر شریک ہوئے۔۔۔
رپورٹ سید انورجاویدہاشمی کراچی