Page 1 of 1
عبداللہ ناظر صاحب نہ رہے
Posted: Sun May 16, 2010 2:53 pm
by sbashwar
بہت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دینا پڑرہا ہے کہ عبداللہ ناظر صاحب ہمارے بیچ نہ رہے۔آج صبح ۱۱ بجے انتقال ہو گیا۔ تدفین بعد نماز مغرب ہوگی۔
سب سے دعاوں کی درخواست ہے۔
Re: عبداللہ ناظر صاحب نہ رہے
Posted: Mon May 17, 2010 8:37 am
by azeezbelgaumi
محترم سالم بھائی،
سلام مسنون،
عبد اللہ ناظر صاحب کی رحلت کے ساتھ سعودی عرب کے اردوزبان و ادب کا ایک سنہرا دورختم ہوا۔عربی دنیا میں یہ موصوف مرحوم ومغفور ہی تھے جنہوں نےاپنا خونِ جگر جلا کر اُردو کی شمع جلائے رکھی اورعربی جیسی طاقتور زبان کے ماحول میں ایک عجمی زبان کو وقار بخشنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔جید شعرأ اور ادبأ تک اُن کے فکر و فن کےقائل رہے۔ ابھی حال ہی میں اُن کے سائٹ پر آپ نے جو محنت کی ہے وہ مرحوم ناظر صاحب کے لیےبہترین خراجِ تحسین ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ سب زیادہ آپ تعزیت کے مستحق ہیں۔
اُن کی رحلت کی خبر لیے آپ کا میل موصول ہواتو دیر تک طبیعت بے چین رہی ۔ سوچتا رہا کہ زندگی میں کم از کم ایک بار جدہ محض اِس لیے ہوآتاکہ اپنے دور کے ایک عظیم شاعر سے شرفِ ملاقات حاصل ہو جائے۔لیکن سب قسمت کی باتیں ہیں۔
سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہوگئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہوگئیں
بہر کیف میری جانب سے مرحوم کے جملہ متعلقین کی خدمت میں تعزیت پیش ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالےٰ موصوف کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائےاور جنت نصیب فرمائے۔آمین۔
والسلام
شاملِ غم
عزیز بلگامی
[/font]
Re: عبداللہ ناظر صاحب نہ رہے
Posted: Mon May 17, 2010 9:53 pm
by Aanchal
Inna Lihhai wa inna elahi rajeoun ...Allha Tala marhoom ki maghfarat ata farmaye or un kay ghar waloun ko sabar ata farmaye ..ameen
Re: عبداللہ ناظر صاحب نہ رہے
Posted: Tue May 18, 2010 9:20 am
by nafeesa
Re: عبداللہ ناظر صاحب نہ رہے
Posted: Tue May 25, 2010 11:24 am
by munir-armaan-nasimi
Aaah... yeh khabar mujh tak bohat derr se pahunchii.
Maut se kis kii rishtegaari hai; aaj tumhari to kal hamari baari hai. Alla'h Marhoom ko Apne jawaar-e-rehmat main jagah ata farmaye. Aameen.
Urdu ne apna ek aur jiyaala Laal kho diyaa.... Mujhe Qaisarul Jafrii ka ek sher yaad aa raha hai jo Marhoom ko nazr kar raha hoon......
Aane Waale Log "Qaisar/Naazir" Padh ke Royenge Hamein
Naam DeewaroN pe SadiyoN tak Likha Rah Jaayega
Ek Saugawar,
munir armaan nasimi