غزل :: محمد طارق غازی
Posted: Sat Jun 19, 2010 10:50 am
بڑی مدت سے فورم پر اشعار نہیں بھیجے تھے. اس عرصہ میں کہتا تو رہا مگر ساری غزلیں بقول رسول احمد کلیمی کے خراد پر چڑھی ہوئی ہیں. اب اتنا تو کافی نہیں ہوتا. خراد کو بھی گردش کرنا چاہیئے. بہر حال ایک بار بہن عثمانہ جمال کی فرمائش پر تین شعر لکھ بھیجے تھے تو ان کی طرف سے بھی مزید کا حکم ہوا تھا اور محترم اختر چھتاروی صاحب دام اقبالہ نےبھی صرف تین شعروں کو ناکافی قرار دیا تھا. اس زمین میں کچھ اور شعر ہوتو گئے تھے، مگر فی الحال ایک ایسی غزل ہدیہ کر رہا ہوں جو مارچ سے اب تک وقتا ًفوقتاً "کہی " جاتی رہی ہے. گر قبول افتد ...
محمد طارق غازی
آٹوا، کنیڈا * منگل 8 جون 2010