Page 1 of 1

ہوگئی قربانی از علیم خان فلکی

Posted: Fri Nov 19, 2010 3:13 pm
by sbashwar
السلام علیم ۔
لاکھوں جانوروں کی قربانی پیش کردی گئی۔ ناشتے پر کلیجی اور بٹ کے پکوان کی خوشبو نے گواھی دی کہ فرزندان_ امت_ابراھیمی نے سنت_ابراھیمی کی تکمیل کردی۔ ماشااللہ۔
سوال یہ ھیکہ بکرے کے گلے پر چھری پھیرتے ھوے نیت کیا کی۔
کیا ایک باپ نے یہ نیت کی کہ اے اللہ اگر تیرے حکم کے آگے اولاد کو بھی ذبح کرنا پڑے تو ایسے ھی کردونگا۔۔بسم اللہ اللہ اکبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ایک بیٹے نے یہ نیت کی کہ اے اللہ تیری رضا کیلئے اپنے والد کے آگے ایسے سرجھکا دونگا جیسے اسماعیل علیہ السلام نے جھکادیا بسم اللہ اللہ اکبر۔۔۔۔۔۔
کیا ایک بیوی نے یہ نیّت کی کہ اے اللہ تیری رضا کی خاطر شوھر کے آگے کوئی بحث حجّت و تکرار نھیں کرونگی، اسکی مرضی کے آگے ایسے ھی سر جھکا دونگی جیسے بی بی ھاجرہ علیہا السلام نے جھکادی۔بسم اللہ اللہ اکبر۔۔۔۔۔۔۔

اگر دلچسپ لگے تو آگے ملاحظہ فرمایئے۔ پی ڈی ایف اور لنک دونوں موجود ھیں۔
علیم خان فلکی

http://socioreforms.com/ur/curr-act-pos ... i-qurbani/

Re: ہوگئی قربانی از علیم خان فلکی

Posted: Sat Nov 20, 2010 6:53 am
by Hyderabadi
جزاک اللہ خیر
قربانی کی مناسبت سے نہایت ہی عمدہ اور قابل غور و فکر تحریر ہے۔