Page 1 of 1
غزلِ مسلسل : آئئے اب تکلف نہ فرمائئے
Posted: Sat Dec 04, 2010 1:15 pm
by aabarqi
غزلِ مسلسل : آئئے اب تکلف نہ فرمائئے
Re: غزلِ مسلسل : آئئے اب تکلف نہ فرمائئے
Posted: Sun Dec 05, 2010 12:35 am
by Hasan Aatish
برقی صاحب آداب
بالکل ایک تسلسل والی غزل ہے۔مبارک باد قبول کریں۔دوسرے شعر میں طرح شایر طرف ہوگیا ہے۔
حسن آتش
Re: غزلِ مسلسل : آئئے اب تکلف نہ فرمائئے
Posted: Sun Dec 05, 2010 6:01 pm
by sfaseehrabbani
محترم برقی اعظمی صاحب!
آداب! ایک اور بہت عمدہ مسلسل غزل پر میری دلی داد قبول کیجیے۔
دیکھیے اس طرف" کے بعد آپ کاما لگا دیتے تو حسن صاحب کو مغالطہ نہ ہوتا کہ یہاں "طرح" تھا۔
دوسرے آپ نے آئیے، فرمائیے وغیرہ (تمام قوافی) کو حمزہ سے آئئے اور فرمائئے لکھا ہے جو کہ غلط ہے، آپ سے درخواست ہے کہ انہیں درست کر لیجیے۔
خیراندیش
شاہین فصیح ربانی
[/b]
Re: غزلِ مسلسل : آئئے اب تکلف نہ فرمائئے
Posted: Mon Dec 06, 2010 12:50 am
by Hasan Aatish
معاف کیجیئے۔مجھے اپنی کم فہمی کا احساس ہو گیا ہے۔آئندہ آپ جیسے بزرگوں پر تنقید کرنے سے گریز کروں گا۔
Re: غزلِ مسلسل : آئئے اب تکلف نہ فرمائئے
Posted: Mon Dec 06, 2010 6:52 am
by sbashwar
Hasan Aatish wrote:معاف کیجیئے۔مجھے اپنی کم فہمی کا احساس ہو گیا ہے۔آئندہ آپ جیسے بزرگوں پر تنقید کرنے سے گریز کروں گا۔
محترم حسن آتش صاحب
السلام علیکم
ایسا نہ کیجیے۔ آپ کوجو مناسب لگے ضرور لکھا کریں۔ اِس طرح قارین کے معلومات میں اضافہ ہوگا۔
لکھنے والوں نے غالبؔ سے بھی اختلاف کیے ہیں۔
مخلص
سالم باشوار
[/color]
Re: غزلِ مسلسل : آئئے اب تکلف نہ فرمائئے
Posted: Mon Dec 06, 2010 9:00 am
by Nayeem Khan
Aapki is ghazal par meri daad pesh hai.
Re: غزلِ مسلسل : آئئے اب تکلف نہ فرمائئے
Posted: Mon Dec 06, 2010 1:09 pm
by sfaseehrabbani
Hasan Aatish wrote:معاف کیجیئے۔مجھے اپنی کم فہمی کا احساس ہو گیا ہے۔آئندہ آپ جیسے بزرگوں پر تنقید کرنے سے گریز کروں گا۔
محترم حسن آتش صاحب!
السلام علیکم!
میں شرمندہ ہوں اور معذرت خواہ ہوں کہ میرے ان الفاظ سے آپ کی دل آزاری ہوئی، میرا ہر گز یہ مقصد نہ تھا۔ صرف ایک کاما نہ ہونے کی وجہ سے آپ نے ایسا سمجھا بلکہ یہ واقعی زیادہ اچھا لگتا ہے اور سچ تو یہ ہے کہ میرا ذہن بھی پہلے اسی طرف گیا تھا
مخلص
شاہین فصیح ربانی
[/b]
Re: غزلِ مسلسل : آئئے اب تکلف نہ فرمائئے
Posted: Mon Dec 06, 2010 3:19 pm
by Hasan Aatish
شاہین فصیح ربانی صاحب
السلام علیکم
اب آپ مجھے شرمندہ کر رہے ہیں۔یہ بات صحیح ہے کہ میری عمر 55 سال ہے مگر میری شاعری کی عمر صرف 5 سال ہے۔وہ ایک حادثہ ہی تھا جو میں اس بزم میں شامل ہو گیا۔اب ۵ سال کے بچے کی زبان میں لکنت،چلنے میں لڑکھڑاہٹ تو ہوگی ہی۔اس سے آپ فصیح اور بلیغ اردو کی توقع تو نہیں کرسکتے نہ۔آپ لوگ میری پزیرائی کرتے ہیںیہی احسان ہےآپ لوگوں کا کرم ہے۔امید ہے آپ کے کرم کا سلسلہ دراز ہوگا۔ایک نئی غزل بھی میں پوسٹ کرچکا ہوں آپ کی رائے کا انتظار ہے۔
نیاز مند
حسن آتش