aik Nai Ghazal shaied pasand aaiey...S Anwer Jawaid Hashmi
Posted: Wed Dec 29, 2010 6:13 pm
aAdab arz Nazireen Urdubandhan
S Anwer Jawaid Hashmi,Karachi
غزل''''''سیدانورجاوید ہاشمی
گمان کو بھی حقیقت سمجھنے لگتے ہیں
کہیں سے آئے ترا خط سمجھنے لگتے ہیں
لبوں پہ آنے سے پہلے مداواکرتے نہیں
جو مسئلے کو شکایت سمجھنے لگتے ہیں
سمجھنے لگتے ہیں دنیا کو دائمی مسکن
بچھڑتے وقت اذیت سمجھنے لگتے ہیں
جو اچھی بات کرے اس کی قدر کرتے ہیں
درست جانتے ، مثبت سمجھنے لگتے ہیں
ذرا سی داد پر پھولے نہیں سماتے ہم
ذرا سی داد کو شہرت سمجھنے لگتے ہیں
سیدانورجاویدہاشمی،کراچی ،۳۰دسمبر۲۰۱۰ء
S Anwer Jawaid Hashmi,Karachi
غزل''''''سیدانورجاوید ہاشمی
گمان کو بھی حقیقت سمجھنے لگتے ہیں
کہیں سے آئے ترا خط سمجھنے لگتے ہیں
لبوں پہ آنے سے پہلے مداواکرتے نہیں
جو مسئلے کو شکایت سمجھنے لگتے ہیں
سمجھنے لگتے ہیں دنیا کو دائمی مسکن
بچھڑتے وقت اذیت سمجھنے لگتے ہیں
جو اچھی بات کرے اس کی قدر کرتے ہیں
درست جانتے ، مثبت سمجھنے لگتے ہیں
ذرا سی داد پر پھولے نہیں سماتے ہم
ذرا سی داد کو شہرت سمجھنے لگتے ہیں
سیدانورجاویدہاشمی،کراچی ،۳۰دسمبر۲۰۱۰ء