Page 1 of 1

شاہین فصیح ربانی صاحب کے نام ایک نئی غزل

Posted: Tue Jan 11, 2011 3:11 pm
by Hasan Aatish
محترم السلام علیکم
جسارت کی معافی چاہتا ہوں۔بس آپ کی ضیا ہے جو پہونچی ہے مرے تک۔
آپ کی (آپ سب کی) رائے کا انتظار رہے گا۔
حسن آتش

Re: شاہین فصیح ربانی صاحب کے نام ایک نئی غزل

Posted: Wed Jan 12, 2011 5:08 am
by Nayeem Khan
bohat achchi ghazal hai. dad qubool kijiye.

Re: شاہین فصیح ربانی صاحب کے نام ایک نئی غزل

Posted: Wed Jan 12, 2011 8:29 am
by sfaseehrabbani
وعلیکم السلام!
بہت خوب، صاحب!
آپ نے تو بہت ہی خوبصورت اشعار کہے ہیں، ایسے دلکش کہ مجھے میری غزل پس منظر میں جاتی دکھائی دیتی ہے۔
خصوصاً تلمیح کو بڑی خوبصورتی سے برتا ہے آپ نے،
میری طرف سے دلی داد قبول کیجیے۔
مخلص
شاہین فصیح ربانی
[/b]

Re: شاہین فصیح ربانی صاحب کے نام ایک نئی غزل

Posted: Wed Jan 12, 2011 11:48 am
by syed ziauddin naeem
آتش صاحب ۔۔۔

روز اک احتجاج بن کے اٹھو
روز اک انقلاب ہو جا ؤ

خوب ہے جناب ۔۔۔
سید ضیاءلدین نعیم

Re: شاہین فصیح ربانی صاحب کے نام ایک نئی غزل

Posted: Wed Jan 12, 2011 12:36 pm
by sbashwar
محترم حسن آتشؔ صاحب
السلام علیکم

خار سارے جھٹک کے دامن سے
کب کہا تھا گلاب ہو جاؤ

آپکی غزل کےسبھی اشعار قابلِ داد ہیں۔
میری داد اور مبارکباد قبول فرمائیں۔

مخلص
سالم باشوار

Re: شاہین فصیح ربانی صاحب کے نام ایک نئی غزل

Posted: Thu Jan 13, 2011 1:52 pm
by Hasan Aatish
نعیم خان،سید ضیاءالدین،اور سالم باشوار صاحبان السلام علیکم
واللہ آپ لوگوں کی تعریف نے حوصلہ کو اور بلند کردیا ہے۔امید ہے ایسے ہی آگے بھی آپ کی رہنمائی ملتی رہے گی۔یہاں ایک بات کہتا چلوں کہ اگر مجھ سے کہیں کوئی لغزش ہو تو براہِ کرم رہنمائی کریں۔
طالبِ دعا
حسن آتش

Re: شاہین فصیح ربانی صاحب کے نام ایک نئی غزل

Posted: Thu Jan 13, 2011 1:55 pm
by Hasan Aatish
sfaseehrabbani wrote:
وعلیکم السلام!
بہت خوب، صاحب!
آپ نے تو بہت ہی خوبصورت اشعار کہے ہیں، ایسے دلکش کہ مجھے میری غزل پس منظر میں جاتی دکھائی دیتی ہے۔
خصوصاً تلمیح کو بڑی خوبصورتی سے برتا ہے آپ نے،
میری طرف سے دلی داد قبول کیجیے۔
مخلص
شاہین فصیح ربانی
[/b]

محترم فصیح ربانی صاحب
آپ کی تعریف کے انداز نے مجھے آپ کا گرویدہ بنادیا ہے۔یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے ورنہ آپ کہاں اور میں کہاں.
طالبِ دعا
حسن آتش

Re: شاہین فصیح ربانی صاحب کے نام ایک نئی غزل

Posted: Thu Jan 13, 2011 4:58 pm
by sfaseehrabbani
محترم حسن آتش صاحب!
آپ کی غزل ہے ہی اتنی اچھی کہ اس بے ساختہ داد دینے کو جی چاہتا ہے۔
محبتوں کے لیے تہِ دل سے ممنون ہوں۔
ہمیشہ خوش رہیے۔
مخلص
شاہین فصیح ربانی
[/b]

Re: شاہین فصیح ربانی صاحب کے نام ایک نئی غزل

Posted: Fri Jan 14, 2011 6:02 am
by Anwar
بہت اچھی غزل جناب۔۔
تم حسن ماہتاب ہو جاؤ
کیا خوب کہا ہے۔۔
مخلص
منیر انور