Page 1 of 1

Cricket Match semi final 30 march 2011

Posted: Tue Mar 29, 2011 6:36 pm
by ismail ajaz
ek aa'inah aa'iye mere saath saath aap bhee apna chaihrah dekhiye,yeh taiHreer jin SaaHeb ne bhee likhee hai Allah unheN jaza e Khair ataa farmaa'ey

Cricket Match semi final 30 march 2011
writer unknown


؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟


۔ہم دونوں کے درمیان کافی فکری گتھم گتھا ہوئی ہے ۔مگر ۔آج کاکالم میں نہیں لکھ رہا۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ آج کا کالم مجھ سے خود کو لکھوا رہا ہے ۔ سو ملاحظہ کریں :
کھیلوں کے اس کھیل میں یہ بھی دیکھنے اور سوچنے والی بات ہے کہ کون کھیل رہا ہے ۔۔۔۔۔۔اور کس سے؟ یہ بڑا اہم سوال ہے۔ پسماندہ اقوام سے۔ اس تمام تر شہرت اور مشہوری کا پھل کون کھا رہا ہے اور گٹھلیاں کن کو ماری جارہی ہیں ۔ چھلکوں سے کون پھسل رہا ہے۔۔آپس کی دشمنیوں کو جذباتیت کی ہوا کون دے رہا ہے۔ وطن کے خدا کے تابع خدائے ذوالجلال کو کون لارہا ہے۔ اور کدا کے فرمان پر شعوری یا لاشعوری طور پر عمل کرکے کون اس کی نعمتوں سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔۔۔۔۔
وہاں ہوئی ہے مسخر خلا کی پہنائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں دھری ہے ابھی تک مزار پر دستار
یہ میچ کی ہاؤ ہو ۔۔۔۔ لمحاتی نشے سے زیادہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ حقیقی خوشیوں کو نظر انداز کرکے ،مناظروں ،مباحثوں کی لمحاتی کامیابیوں کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو فرات میں غرق کردینے کی روایت اس قوم کی دیرینہ صفت ہے ۔جسے امت مرحوم کہا جاتا تھا۔آج یہ امت ِ مغضوب ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا ہمارا کرکٹ ورلڈ کپ آج تک ہماری معاشرت،معیشت،سیاست،شرافت اور لیاقت کی حفاظت کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔ یا وہ ایٹم بم جو دہائیوں کی پیہم محنت،مشقت اور محبت کا ثمرہ ہے۔ کیا انڈیا کو شکست ہمارے ایمان کی فتح ہے یا کافر انا کی ۔۔۔۔۔۔۔ ہم اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع اپنے ایمان کے لئے ،اس کے فرمان کے مطابق، رجوع کر رہے ہیں یا اپنے نفس کی تسکین کے لئے ۔۔۔۔۔۔کیا وہ صرف ہمارا خدا ہے ۔۔۔۔۔ وہ رب العالمین نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔! کیا قوموں کی حقیقی عزت ان کی کھیلوں میں فتح سے کی جاتی ہے یا،یا ان کے عمل پہیم سے ۔جاپان ۔امریکہ،روس،چین ۔دنیا کی عظیم معیشتیں اور مملکتیں ۔کب سے کھیلوں کی وجہ سے اپنی شناخت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔ ! ہندوستان کے گانے ،فلمین ۔ان کی تہذیب ،یہاں تک کہ ان کے غلط الفاظ ( خیالاتوں،جذباتوں، احساساتوں ،اس مدعے کو لے کر،ان کا ماننا ہے ،وغیرہ ) رسم و رواج ، سب کچھ حرز جاں ہیں۔ مگر کرکٹ میں ،ہاکی میں ان کو ہرانا ہما۔رے ایمان کا حصہ ہے !!!!!!!! وطن سے محبت کا یہ نہایت بھونڈا اور گھٹیا مظاہرہ ہے۔ وطن سے محبت جرم نہیں ۔ مگر اس کی پوجا۔کفر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان تازہ خداؤن میں بڑا سب سے وطن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وطن کی حفاظت ،سیاست،عسکریت کے اصول ہمیں مدینہ کی مقتدرہ سے ریاستی اصولون کی نظیر سے اخذ کرنے کی ٖضرورت ہے۔۔
بیرون ملک رہنے والے بھارتی اور پاکستانی بری اچھی طرح جانتے ہیں۔ کہ کون کس کا کتنا دشمن ہے۔۔۔۔۔۔ کس کو کس سے کتنا مفاد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں بھی ان میں جو منافرت آتی ہے اس کا ماخز۔انڈیا اور پاکستان کی سرزمین ہی ہوتی ہے۔۔ورنہ اب لوگ سمجھنے لگے ہیں کہ ہماری آپس کی دشمنی کو ہوا دینے والا، والے اور والی ۔۔۔۔۔ یہ تکون ہماری اصل دشمن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلو کہ آج کہیں پائمال روحوں سے،،،،، کہ آؤ اپنے ہر اک زکم کو زباں کر لیں،،،،تمہارا راز تمہارا نہیں سبھی کا ہے،،،، چلو کہ سارے زمانے کو رازداں کرلیں۔۔
دنیا میں طبقے دو ہی ہیں۔۔ ایک پسنے والوں کا اور دوسرا پیشنے والوں کا۔شرمایہ دار کی نیرنگ چیرہ دستی کا، عفریت کا،جو سب کچھ۔۔۔۔۔۔ مذہب،تفریح۔تہذیب۔عقیدے ۔ رشتے ،افکار ، خرید کر اپنی مرضی سے اپنے منہ مانگے ،من پسند داموں بیچتا ہے ۔۔دنیا کی قوموں ۔۔۔۔۔ پسماندہ قوموں کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماحول اور مناظر ایسے بنادیئے جاتے ہیں کہ ہم مسحور ہو کر ان کی مرضی سے سب کچھ کرتے ہین۔ مگر سمجھتے ہیں کہ اپنی مرضی سے اور اپنے مفاد کے لئے ،اپنی بقا کے لئے کر رہے ہیں۔۔۔ دریں حالات ذرا اس میچ کی سنگین دلچسپی پر بھی نظر ڈالیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم پسماندگان پاک وہند کیا کر رہے ہیں۔
کیا دنیا میں آج کے کساد اور فساد کے عالمی بحران کا علاج اسی مشغلے میں پنہاں ہے۔۔۔
اللہ کرے پاکستان میچ جیت جائے ۔۔اگر جیت گیا تو کیا ہو گا۔
ڈرون حملے بند ہو جائیں گے ۔
خودکش حملے رک جائیں گے
پاکستان کی غیرت کے منہ پر تھوک کر جانے والا ریمنڈ سلاخوں کے پیچھے واپس چلا آئے گا۔
عافیہ صدیقی باعزت بری ہو کر وطن واپس آجائے گی۔
امریکہ افغانستان سے واپس چلا جائے گا۔
کشمیر آزاد ہو جائے گا۔
پاکستان کے حکمرانوں کو غیرت ملی تفویض ہو جائے گی
عساکرکے لئے مختص بھوک و ننگ آفریں بجٹ ختم ہو جائے گا۔
تمام سیاستدان اپنے اثاثے وطن مین لے آئیں گے ۔
میثاق جمہوریت پر اس کی روح کے مطابق عمل ہو جائے گا۔۔
بلوچستان اور سندھ اور خیبر کی پنجابی دشمنی ختم ہو جائے گی ۔
الطاف حسین ۔مردانگی کا مظاہر ہ کرے ہوئے پاکستان آکر انقلاب کی قیادت سنبھال لے گا۔
پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کے صوابدیدی اختیار ات کے تحت شرمناک تقرریان ختم ہو جائین گی ۔
عدلیہ کے خلاف سر گرمیاں دم توڑ دیں گی ۔
میڈیا مہذب ہو جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر ایسا ہوگا تو آؤ اللہ سے دعا کریں ۔۔۔۔۔ سب کام چھوڑ کر ،سب فرائض معطل کرکے ۔۔۔۔۔۔۔ سجدے کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گڑ گڑا کر دعائیں مانگیں ۔۔۔۔۔۔ یا اللہ پاکستان کو انڈیا کے خلاف فتح نصیب فرما۔۔۔ یا اللہ دشمن کو خاک میں ملادے جس نے ہمارے خلاف میچ کھیلنے کی ناپاک جسارت کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ یااللہ ! ہماری ٹیم کو دشمن سرزمین پر فتح دے ،دشمن سر زمین پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!
اور اگر ایسا نہیں تو پھر سب خسارے کا سودا ہے ۔۔کار زیاں بیکراں۔۔۔۔پس چہ باید کرد اے ایماں شکست ۔۔

Re: Cricket Match semi final 30 march 2011

Posted: Wed Mar 30, 2011 10:55 am
by sbashwar
Mazmoon mein aaj ke daur ka achcha khaka khincha gaya hai.
Share karne ka shukria.

Re: Cricket Match semi final 30 march 2011

Posted: Sat Apr 02, 2011 10:25 am
by ismail ajaz
sbashwar wrote:Mazmoon mein aaj ke daur ka achcha khaka khincha gaya hai.
Share karne ka shukria.
janaab moHtaram "sbashwar" SaaHeb

salaam aur shukriyah qubool farmaa'iye

mamnoon