KHWAB KA RISHTA(Afsaney)SHAHNAZ KHANUM ABIDI SHAIEY HOGAYA
Posted: Sun May 08, 2011 12:39 am
Nazireen ki khidmat mei Aadb
خواب کا رشتہْافسانےٌ
شہناز خانم عابدی
"شہناز خانم عابدی کو پڑھتےہوئے اکثر معلوم ہوتا ہے گویا اسے آپ ہی آپ بنی ہوئی کہانیاں سوجھ جاتی ہیں مگر ایسا نہیں رہتا ہوگا۔میرا خیال ہے،
لکھنے سے پہلے اسے بھی ہم سب کی مانند بہت سوچنا ہوتا ہوگا‘‘‘۔
"خواب کا رشتہ" ہی کو لیجے،اس کے مطالعے سے قاری کو طبع زاد معانی کی ٹٹول ہونے لگتی ہے،اور یوں گویا اس نے بھی کہانی کی تخلیق میں اپنی ساجھے داری نبھائی ہو۔جوگندرپال
"شہناز خانم عابدی کے افسانوں کو میں نے اپنی بساط بھر پڑھ کر دیکھا ہے اور میں پڑھنے والوں کو اطمینان دلاسکتا ہوں کہ یہ وہ نیا افسانہ نہیں ہے جو کہانی سے بے نیاز ہوگیا تھا۔یہ خالصتا” کہانی والا افسانہ ہے،بلکہ شہناز خانم کا امتیاز اسی بات میں oے کہ انھوں نے کہانی سنانے کے فن میں زیادہ مہارت حاصل کی ہے۔انتظار حسین
اکادمی بازیافت کراچی کے مبین مرزا کے زیراہتمام شہناز خانم عابدی کے افسانوں کے مجموعے "خواب کا رشتہ" کے پس۔سرورق یہ دوکہانی کاروں فکشن کے تنقید نگاروں کی آراء سے انتخاب محض تعارفی ہے۔درد کا رشتہ ہم اردو دنیا اور دیگر اردو نیٹ ورک فورمز پر پیش کرچکے ہیں۔خانم نے پیش لفظ میں کہا ہے کہ "میرا ہور افسانہ اپنا ایک جداگانہ موضوع ہی نہیں،اسلوب اور ٹیکنیکی انداز رکھتا ہے،میرے اس پہلے افسانوی انتخاب میں میرے ذہن و دل کا ایک جہان۔حسی و معنوی تمام تر تنوع کے ساتھ آپ کا منتظر ہے۔۔۔میرا افسانہ "آج" کا افسانہ ہے لیکن ‘آج‘ میں ‘کل بھی شامل ہے جو بہ یک وقت دیروز بھی ہے اور فردا بھی"۔ناظرین و قارئین شہناز خانم عابدی کے اس افسانوی مجموعے میں 17 افسانے شامل ہیں اور یہ محض حسن۔اتفاق ہی کہ اکادمی بازیافت ْناشرٌنے کمرہ نمبر 17 میں واقع دفتر کتاب مارکیٹ گلی نمبر 3،اردو بازارکراچی پاکستان سے اسے شائع کیا ہے جہاں سے کتابی سلسلہ مکالمہ بھی نکلتا ہے۔شہناز خانم عابدی اور ان کے افسانہ نگار،شاعر،دانشور رفیق حیات ڈاکٹر عبداللہ جاوید کا قیام مسی ساگا کناڈا میں ہے جہاں سے وہ کراچی آئیں اور اپنا مجموعہ صابر وسیم صاحب کی وساطت سے ہم تک پہنچایا جس پر ہم ان کے شکرگزار ہی
Khwab Ka Rishta by Shahnaz Khanum Abidi/Short Stories published by Academy Bazyaft Room #17,St.3 Kitab Market,Urdu Bazar,Karachi Pakistan...Fiction Writer is permanently settled at Missisauga,Canada since migrated from Karachi.Rs.200/=PKR/U.S $ 15 only Rights Reserved by Suhail Javed
۔سیدانورجاویدہاشمی،مدیر تذکرہ سہ ماہی