Page 1 of 1

Nazm by Syed Anwer Jawaid Hashmi

Posted: Thu Aug 11, 2011 11:59 am
by sajhashmi
:bismillah:
:salaam2:



اِ لا ا للہ

کانوں میں کھنکتی ہوئی پائل ہے کہ تُم ہو
...پیڑوں پہ چہکتی ہوئی کو ئل ہے کہ تُم ہو !

یادوں کے جزیرے میں بھٹکتے ہوئے آ ھو
ا نفا س میں یہ خو شبو مرے حل ہے کہ تم ہو

آکاش پہ دہکا ہوا سورج ہے کہ میں ہوں
کھیتوں پہ برستا ہوا بادل ہے کہ تُم ہو

فردا کی سزا وار تمنا ہے کہ میں ہو ں
اِمروز کی صورت یہ مری کل ہے کہ تم ہو

تسبیح کے دانوں میں سدا و ر د کی صورت
ہو نٹوں پہ مرے حرفَ مسلسل ہے کہ تُم ہو

سیدانورجاویدہاشمی،کراچی