Ghazal Muhammad Mukhtar Ali,Jeddah,KSA

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

Ghazal Muhammad Mukhtar Ali,Jeddah,KSA

Post by sajhashmi »

:bismillah:
:salaam2:

غَزل

دُھوپ سے بَیر ہے دیوار سے وحشت ہے مجھے
اپنے بڑھتے ہوۓ معیار سے وحشت ہے مجھے

روز اِس راہ سے چُپ چاپ گزر جاتا ہوں!
آج بھی رونقِ بازار سے وحشت ہے مجھے،

...درد بڑھ جاتا ہے اپنوں کی توجّہ کے سَبب
دوستو! پُرسشِ آزار سے وحشت ہے مجھے

بے محبت ہوں، مَیں آرام طلب ہوں لیکن!
میر جی سایۂ دیوار سے وحشت ہے مجھے

روز آ جاتا ہے اِک تازہ فسانہ لے کر ۔۔۔!!
شیخ صاحب کے پرستار سے وحشت ہے مجھے

شاعری سے کوییٔ مختار کو جا کر روکے!!
اس کے بے ساختہ اشعار سے وحشت ہے مجھے

محمد مختار علی (جدّہ)
Post Reply