اے خیام کے مضامین،تبصرے اور تاثرات کی کتاب ترسیل و تر ویج

Adabi aur tanqeedi mazaameen
Afsane aur tabsire

Moderator: munir-armaan-nasimi

Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

اے خیام کے مضامین،تبصرے اور تاثرات کی کتاب ترسیل و تر ویج

Post by sajhashmi »

:bismillah:
:salaam2:
مورخہ ٢٥ اکتوبر ٢٠١١ ء کو محمد ابوالخیام المعروف اے۔خیام کے نقد و نظر کے مضامین کا مجموعہ
تر سیل و تر و یج خوش بختی اور کتاب کی طلب کے باعث صاحب ِ تالیف کی عنایات سے ہم دست ہوا۔
١٥جون ١٩٤٣ء سن انیس سو تینتالیس عیسوی کو موضع اِرکی سابق ضلع گیا موجودہ ضلع جہان آباد
بہار میں پیداہونے والے محمد ابوالخیام کی تعلیم گریجویشن اور ملازمت کا سلسلہ پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز
سے رہا۔افسانہ نگاری اور مضمون لکھنے کا شوق زمانہ ء طالب علمی سے رہا۔احباب کی شخصیت اور ان
کے افکار و خیالات کا مطالعہ رسائل میں پیش کرتے رہے۔افسانوں کا پہلا مجموعہ خالی ہاتھھ اور دوسرا
کپل وِستو کا شہزادہ علامتی افسانوں کا مجمعہ چھپوایا۔میڈیاگرافکس کے نام سے اشاعتی ادارہ قائم کیا جس
نے ڈاکٹرجمیل عظیم آبادی،قیصرسلیم کی بیشتر کتب شائع کیں۔سہ ماہی آیندہ اور روشنائی میں ان کے افسانے
اور مضامین تواتر سے شائع ہوئے۔اے خیام کی اس تالیف میں الف،بے،جیم،دال،وائو اور ہے کی ترتیب سے جن مضامین ،تبصروں اور تاثرات کو شامل کیا گیا ہے وہ وقتاَ َ فوقتا اور ضرورتاَ لکھے گئے،کبھی کسی مدیر کی فرمائش پر،کبھی دیباچے کے طور پر اور کبھی کسی کتاب کی رونمائی کے موقع پر۔منٹوشناسی ایک تقابلی مطالعہ،قرہ العین حیدر کی خاکہ نگاری،گاڈ فادر،اردو افسانہ موجودہ صورت حال،احمدیوسف،وہاب اشرفی،رشید
امجد،احمدزین الدین،شمس الرحمان فاروقی،غلام الثقلین نقوی،عابد سہیل،ڈاکٹرعبداللہ جاوید،محمد امین الدین،تسلیم الہیٰ زلفی،علی حیدرملک،یاورامان،رفیق سندیلوی،نسیم انجم اور دیگر فکشن رائٹرز کے افسانوی
مجموعوں،شعر و ادب،تنقیدی کتب اورشخصیت کے حوالے سے مضامین کے ساتھ ہی خواجہ منظر حسن منظر اور ڈاکٹرجمیل عظیم آبادی کے حوالے سے عمدہ مضامین شامل کیے گئے ہیں۔
ترسیل و ترویج کی قیمت چارسو روپے ٤٠٠ ہے اور یہ میڈیاگرافکس اے-٩٩٧سیکٹر الیون اے نارتھ کراچی نیز ویلکم بک پورٹ اردوبازار سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے
Syed Anwer Jawaid Hashmi,Karachi

Post Reply