Page 1 of 1

Akhtar Usman Islamabd ki Ghazal

Posted: Mon Nov 14, 2011 5:48 am
by sajhashmi
:bismillah:
:salaam2:

غزل (جون بھائی کی یاد میں ) ۔۔۔۔۔۔ اختر عثمان
by Akhtar Usman on
کب ہمیں تڑپنا ہے ، کب نہیں ملیں گے ہم
طے ہُوا کہ لوگوں میں اب نہیں ملیں گے ہم
شام ِ گریہ و ماتم ہجر تک معطّل ہے
جشن جب بپا ہو گا جب نہیں ملیں گے ہم
آخری سلامی کو دل زدہ عزیزو ! آوٰ
پل دو پل دکھاتے ہیں چھب ، نہیں ملیں گے ہم
دیکھنا ہے تو ہم کو روز ِ رنج میں دیکھو
شام تک بجھے ہوں گے ، شب نہیں ملیں گے ہم
رُوم تابہ طالب ہیں ، میر تا بہ غالب ہیں
دیکھ لو کہ پھر یکجا سب نہیں ملیں گے ہم
میں کہیں نہیں ہوں گا ، تُو کہیں نہیں ہو گی
شبد پھول ہوں گے کیا تب نہیں ملیں گے ہم؟
کون پھر دکھائے گا زرنگاریاں ایسی
سیکھ لیجئے ہم سے ڈھب ،نہیں ملیں گے ہم
Reply on original post
جناب اختر عثمان کی اس غزل کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے

:grin: