انجمن بہار ادب کا سالانہ طرحی مشاعرہ

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

انجمن بہار ادب کا سالانہ طرحی مشاعرہ

Post by sajhashmi »

انجمن بہار ادب کا سالانہ طرحی مشاعرہ
غزل۔۔۔۔۔۔۔خلیل احمد خلیل ایڈووکیٹ

لُوٹا نہ صرف مال بنایا غلا م بھی
ناکام ہوگیا ہے تمہار نظام بھی

ممکن نہیں حقوق وتحفظ ملے انھیں
کم ہوگیا ہے زن کا جہاں احترام بھی

آپس میں آج باہمی نفرت ہے اس قدر
لیتے نہیں ہیں لوگ محبت کا نام بھی

لگتا ہے ایک شخص ہی دنیا میں کائنات
آتا ہے ایک عشق میں ایسا مقام بھی

یہ سوچ لیجے پھر اُسے برباد کیجیے
لے سکتا ہے یہ وقت کبھی انتقام بھی

ایسے نظام عدل کی بنیاد ڈ ا لیے
جس سے ہوں فیض یاب خواص و عوام بھی

گھر گھر خلیل اب تو صنم خانے بن گئے
ممکن نہیں اب ان کا کوئی ا نہد ا م بھی
Post Reply