اردو بندھن میں باندھنے پر میں جناب منتظم صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں

میرا نام سیف قاضی ہے اور میں صوبہ مہاراشٹر بلحاظ اردو بنجر علاقے میں مقیم ہوں۔ لھٰذا اردو سے اپنے تعلق کو قائم رکھنے کے لیے مجھے نیٹ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔
اردو ادب اور خاص طور سے شاعری سے شغف وراثت میں ملا ہے اور ماشاءاللہ شاعری کی مناسبت سے کامیابی کے ساتھ ایک عدد بلاگ بھی جاری کیا ہے جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں، http://www.nuqoosh.blogspot.com ۔