Page 1 of 1

ٹوٹے ہوئے گلاس پہ کیا تبصرہ کریں :: مہتاب قدر

Posted: Sat Sep 22, 2012 8:11 am
by Mahtab Qadr

غزل

مہتاب قدر
اس عہدِ بے اساس پہ کیا تبصرہ کریں
ٹوٹے ہوئے گلاس پہ کیا تبصرہ کریں

ناقص بیان، اُس پہ کہانی میں اتنے جھول
ہم ایسے اقتباس پہ کیا تبصرہ کریں

لٹنے کی اپنا کارواں، جس کو خبر نہ ہو
اس ہو ش پہ حواس پہ کیا تبصرہ کریں

اپنا وقار بیچ کے گھرکو سجائے جو
ہم اس گہر شناس پہ کیا تبصرہ کریں

ہم جانتے ہیں کون ہیں،کیاہیں،کہاں سے ہیں
پھراپنے آس پاس پہ کیا تبصرہ کریں

جنکی نظرمیں آگ ہو ،لاشیں ہوں، جلتے لوگ
وہ پھول پہ کپاس پہ کیا تبصرہ کریں


اتنا تو علم تھا کہ کوئی تشنہ لب رہا
ہم ساگروں کی پیاس پہ کیا تبصرہ کریں

امن و امان ہم سے ہے مہتاب ہر جگہ
اوروں کے ہم قیاس پہ کیا تبصرہ کریں




Re: ٹوٹے ہوئے گلاس پہ کیا تبصرہ کریں :: مہتاب قدر

Posted: Sun Sep 23, 2012 7:53 am
by Nayeem Khan
Ghazal bohat achchi kahi aapne.
Sher # 4 aur 6 zyada pasand aayaa.
Daad pesh hai.

Re: ٹوٹے ہوئے گلاس پہ کیا تبصرہ کریں :: مہتاب قدر

Posted: Sun Sep 23, 2012 12:24 pm
by Sajjad Bukhari
Mashallah Bohat Acha Kalaam Khush Rahain



اس عہدِ بے اساس پہ کیا تبصرہ کریں
ٹوٹے ہوئے گلاس پہ کیا تبصرہ کریں
waaaaaaaaaaaaaaah

Re: ٹوٹے ہوئے گلاس پہ کیا تبصرہ کریں :: مہتاب قدر

Posted: Thu Sep 27, 2012 4:53 am
by Tanwir Phool
SUBHAAN ALLAH , bahut Khoob
Munfarid radeef ke saath is Khoob Soorat Ghazal
par daad aur dili mubaarak baad qabool keeji'ey

Re: ٹوٹے ہوئے گلاس پہ کیا تبصرہ کریں :: مہتاب قدر

Posted: Sat Jan 12, 2013 9:40 am
by munir-armaan-nasimi
:mashallah:

Bhai, hum aapki murassa ghazal pe kya tabserah karein?

Ghazal ka har ek sher qaabil-e-daad hai.

Allah kare zor-e-qalam aur ziyaadah.

aapka apna,

munir armaan