Ghazal mulahizah kejiey
غزل ڈاکٹڑ سیدہ تنظیم الفردوس
شعبہ اردو جامعہ کراچی
ایک غزل
ہر ایک شکل میں نکلی بس اک تری صورت
ہر ایک شکل کہ تھہری ہری بھری صورت
تری تلاش میں نکلے تو کیسی راس آئی
یہی حیات کہ کٹتی نہ تھی کسی صورت
تمھارا نام لیا تو چراغ جل اٹھے
سیاہ رات میں چلنے کی پھر بنی صورت
فضا میں چاند ستارے سے جھلملاتے ہیں
زمین و عرش نے پھر دیکھ لی تری صورت
کہاں کہاں نہیں بھٹکے تری تمنا میں
کہاں کہاں نظر آئی نہیں تری صورت
(تنظیم الفردوس)
12-10-12