nayee UrduAnjuman
Posted: Thu Feb 14, 2013 7:12 pm
عزیز مکرم: تسلیمات
اُردو انجمن تقریبا آٹھ سال سے نیٹ پر اردو زبان وادب خدمات میں سرگرم عمل ہے۔ یہاں شائقین اردو اہل دل کونہ صرف اپنی غزلوں، نظموں اور دیگر منظومات سے نوازتے ہیں بلکہ مضامین، مقالات، خاکے ،انشائیے وغیرہ بھی یہاں کی زینت ہیں۔ مزید یہ کہ نو آموز دوستوں کی اصلاح و رہنمائی بھی کی جاتی ہے۔ ہمارا موقف یہ رہا ہے کہ اردو کی خدمت بہتر طور پر اردو کے توسط سے ہی کی جا سکتی ہے۔ رومن اردو ہماری مجبوری تو ہو سکتی ہے لیکن ترجیح مطلق نہیں ہو سکتی اور انگریزی کی بیساکھی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چنانچہ اس سلسلہ میں ہم نے کافی کوشش کے بعد اردو انجمن کو ایک نئی شکل دی ہے جو آپ کی منتظر ہے۔
اپنی اس نئی شکل میں اب اردو انجمن مکمل طورپر اردو میں ہی آ گئی ہے اور اس کے مشمولات بھی بیشتر اردو میں ہی ہیں۔ امید یہ ہے کہ جو احباب ابھی اردو لکھنے پر پوری قدرت نہیں رکھتے ہیں وہ جلد ہی کوشش اور توجہ سے اس پر قادرہو جائیں گے۔ اردو کا فروغ، ابلاغ اور اس کی ترقی اردو میں ہی ممکن اور مستحسن ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ انجمن میں تشریف لا کر اس کی جولانیاں دیکھیں اور خود بھی اس کی سرگرمی میں حصہ لیں۔ یہ ہم پر اور اردو پر احسان ہو گا۔ وہاں جا کر اپنا نام رجسٹر کر لیں۔ میں فورا ہی اس کو قبول کر لوں گا اور آپ پھر انجمن میں بہ آسانی لکھ سکیں گے۔
اردو محفلوں کا ایک المیہ یہ ہے کو لوگ لکھنے سے گریز کرتے ہیں یا پھر واجبی سی واہ واہ پراکتفا کرتے ہیں۔ اردو زبان وا دب کو بے لاگ تنقید، تبصرہ، نثری مضامین اور سنجیدہ و تعمیری کام کی نہایت سخت ضرورت ہے اور یہ کام آپ کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ از راہ کرم اس طرف توجہ کیجئے اور اردو کو سر بلند کیجئے۔ اردو انجمن کا پتا یہ ہے:۔
http://www.bazm.urduanjuman.com
آپ کا انتظار رہے گا۔ شکریہ
سرور عالم راز سرور