Page 1 of 1

غموں کی بیکرانی اور میں ہوں

Posted: Tue Jun 18, 2013 10:35 am
by sfaseehrabbani

غزل

غموں کی بیکرانی اور میں ہوں
یہ دل کی خوں فشانی اور میں ہوں

بھٹکتی زندگانی اور میں ہوں
وہی بے سائبانی اور میں ہوں

کسی سوکھے ہوئے دریا کے جیسی
تمنائے روانی اور میں ہوں

وہی مبہم سا ہے کردار میرا
وہی الجھی کہانی اور میں ہوں

تعلق ٹوٹنے والا نہیں ہے
حصارِ آسمانی اور میں ہوں

کسی کی کیا مجھے پروا رہے گی
متاعِ خاندانی اور میں ہوں

فصیح اشعار ہوتے جا رہے ہیں
طبیعت کی روانی اور میں ہوں

شاہین فصیح ربانی
[/font][/size]

Re: غموں کی بیکرانی اور میں ہوں

Posted: Wed Jun 19, 2013 3:27 pm
by sbashwar
:salaam2:
:mashallah:
Bohat khoob.

Re: غموں کی بیکرانی اور میں ہوں

Posted: Wed Jun 19, 2013 4:09 pm
by sfaseehrabbani
sbashwar wrote::salaam2:
:mashallah:
Bohat khoob.
:walikum:
بہت بہت شکریہ محترم سالم احمد باشوار صاحب
ہمیشہ خوش و خرم رہیے۔

Re: غموں کی بیکرانی اور میں ہوں

Posted: Wed Jun 19, 2013 5:11 pm
by Tanwir Phool
:salaam2:
SUBHAAN ALLAH , bahut Khoob
Is dil kash aur rawaaN kalaam par daad aur dili mubaarak baad

Re: غموں کی بیکرانی اور میں ہوں

Posted: Wed Jun 19, 2013 6:26 pm
by sfaseehrabbani
Tanwir Phool wrote::salaam2:
SUBHAAN ALLAH , bahut Khoob
Is dil kash aur rawaaN kalaam par daad aur dili mubaarak baad
:walikum:
محترم تنویر پھول صاحب
آپ کی اس گرانقدر رائے کے لیے بہت ممون ہوں۔
سدا خوش رہیے۔