Page 1 of 1

Khalid Irfan(Newyork USA)at Karachi Iftar/Nashist

Posted: Thu Aug 01, 2013 11:25 am
by sajhashmi
:bismillah: :salaam:

پروفیسرڈاکٹرشوکت اللہ خاں جوھرشاہ جہانپوری کی شاعری کورئیس القلم رئیس امروھوی نے مستندقراردیا تھا۔مظہرفصاحت اورآفتاب ِ سُخن کے القابات بھی ان کی شاعرانہ شخصیت کا جزوہیں۔سادہ ،صاف گو،معلم و محقق اورشاعر نے اسلامیہ کالج میں اُردوپڑھائی،عائشہ باوانی کالج کے پرنسپل رہے ۔ میرپورخاص میں بھی سن پچاس کی دہائی میں ان کا قیام رہا۔کراچی سے تبادلہ کے بعد اندرون سندھ بھی تعلیم و تعلم کا سلسلہ جاری رہا۔ ڈاکٹرحنیف فوق کی نگرانی میں اردو کے طنزیہ مزاحیہ ادب پرجامعہ کراچی سے تحقیق کرکے ڈاکٹریٹ کی سند لی۔ مذاھب عالم پرتحقیقی کام ادھورا ہے۔ایک شعری مجموعہ بھی چھپ چکا ہے۔ان کی سادہ روی،منکسرالمزاجی اورصاف گوئی کا متشاعروں اورشاعرنما افراد نے مذاق اڑایا۔ یہ معلومات ہمیں گزشتہ شب نیویارک سے آئے ہوئے معروف شاعریارِدیرینہ خالدعرفان کی کراچی کی قیام گاہ پرتقریباً ۲۰ بیس برس کے بعدافطار،ڈنرکے دوران پروفیسرموصوف سے ملیں۔اتک ساتھ دے رہا ہے،دبستان کورنگی لانڈھی،دبستان نارتھ کراچی کے مشاعروں میں باقاعدگی سے مدعو کیے جانےوالے اورشریک ہونے والے شاعر کا حافظہ ابھی تک سلامت ہے۔نشست میں اپنے اشعارکم دوسروں کے اچھے اشعارزیادہ سنائے۔سجاد ہاشمی،شہاب اقتدارقدر،وسیم ساغر،محمودمغل،انورجاویدہاشمی اور شاعرِ جہاد ِسُخن خلیل احمد خلیل ایڈوکیٹ سے بھی کلام سناگیا۔اقبال باری اورخالدعرفان سامع رہے۔
اس موقعے پر سیدانورجاویدہاشمی نے پروفیسرشوکت اللہ جوھرکواستادنصیرکوٹی کا مجموعہ انتخاب جب کہ خلیل احمد خلیل صاحب نے اپنا مجموعہ جہادِسُخن پیش کیا۔تین گھنٹے کی نشست میں شوکت اللہ خاں جوھر نے جس قدردل چسپ گفتگوکی اورماضی کے حوالے سے خالدعرفان نے اُن کوکچھ واقعات بھی یاددلائے جنہیں اُن کی زبانی سن کرحاضرین محفل مسلسل ہنستے قہقہتے لگاتے رہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کسی کا بھی اچھا شعرہو اسے سنانے میں بخل سے کام نہیں لینا چاہیے۔مشاعروں کی تہذیب اورسماجی وادبی سرگرمیوں کی جیتی جاگتی تصویر سامنے تھی جنہیں ہم بعدازاں اپنی چوپال میں لے آئے جہاں اخترانجم بھی متعارف ہوئے۔اس تقریب کی تصاویرخلیل صاحب کے پروفائل پردیکھی جاسکیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔فری لانس سیدانورجاویدہاشمی ۳۰جولائی ۲۰۱۳ نصف شب تک ساتھ رہا ہے،

Re: Khalid Irfan(Newyork USA)at Karachi Iftar/Nashist

Posted: Sun Aug 04, 2013 3:20 am
by Tanwir Phool
:bismillah:
:salaam2:
:jazax: Bhaa'ee Hashmi Sb. , aik taweel muddat ke
ba'ad Dr.SHAUKATULLAH Jauhar Sb. ko daikhaa.Un
ko , Bhaa'ee Khalid Irfan ko aur tamaam dostoN ko
meraa Salaam kahi'ey gaa aur du'aaoN maiN yaad
rakhnay ke li'ey bhi :jazak: Taalib-e-du'aa:Tanwir Phool(USA)