Page 1 of 1

رضیہ سبحان کے دو شعری مجموعوں کی با بت ۔۔سیدانورجاویدہاشمی

Posted: Wed Oct 09, 2013 6:57 pm
by sajhashmi
جن کو یہ شور میں سُنا ئی د ے۔۔۔خاموش دستک رضیہ سبحان قریشی سابق پرنسپل عبداللہ گرلز کالج کراچی کا شعری مجموعہ اندرون سرورق تابش دہلوی مرحوم کے لکھے ہوئے فلیپ،بیرونی سرورق پر تصویر کے ساتھ پروفیسرسحرانصاری کی تعارفی سطور اندرونی فلیپ نظم خاموش دستک،راغب مرادآبادی کا منظوم خراج تحسین قلم برادشتہ؟{برداشتہ}ہر چند یہ انگلش کی پروفیسر ہیں/اردو کی بحی شاعرہ ہیں رضیہ سبحان۔۔پروفیسر واصل عثمانی ،ثاقب انجان،ڈاکٹرایس ایم معین قریشی ،افتخاراجمل شاہین،انعام رسول ہاشمی کے مضامین جن سے رضیہ سبحان قریشی کی شخصیت و فن کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے،مجھے بھی کچح کہنا ہے بقلم شاعرہ موصوفہ،انتساب بچوں کے نام میرے بچے نظمیہ،ھمد،نعت،منقبت اور غزلوں،نظموں کا انتخاب خاموش دستک می٘ ملتا ہے۔نیشنل رائٹرزفورم کے مرتضی ا شریف کی ترتیب و تزئین سن اشاعت ۲۰۰۲ء ۔۔۔دوسرا مجموعہ قبل ازیں پہلا مجموعہ سردآگ غالبا"۱۹۹۵ ءمیں طبع ہوا تھا۔۔۔۔اہل- دل کے لیے دل کی باتیں دلسوزی کے ساتھ کھلے دل سے شاعرہ نے شعری اظہار کے پیکر میں اپنے جذبات کو ڈھالتے ہوئے کی ہیں ۸۰ سے زائد تراکیب جذبہ ء دل،حوصلہ ء دل،دیوار دل،دل کے اندر،دل میں رکھنا،دل کا بہلنا،دل کی کھڑکی دل کی نگاہ تلازمے غزلوں میں برتے گئے ہیں۔آخر میں دعا شامل ہے اسی طرح زیر نظر تیسرا شعری مجموعہ سیپیاں محبت کی دنیائےادب کے اوج کمال کی نگرانی میں 2006ء میں شائع ہوا جس میں تجربے کی تپش کے عنوان سے پروفیسرسحرانصاری کی تعارفی سطور،حرف-آغاز ازقلم شاعرہ کے بعد حمد{۲}نعتیں{۳}منقبت ،غزلیں اور نظمیں،مفردات آخر میں دعا بھی ہے اس میں بھی دل داری، دل خراشی ، قلب و نظر ، دل و جاں تراکیب و تلازمے برتے گئے ہیں
بقول شاعر جہاد سخن خلیل احمد خلیل " پتا نہیں محترمہ ادبی محافل ،مشاعروں سے دور کیوں رہتی ہیں اتنی اچھی شاعرہ سے ہم لوگ ناواقف رہے نزہت عباسی نے قائداعظم رائٹرزگلڈ کے ہمارے مشاعرے میں نہ سنوایا،ملوایا ہوتا تو ہم محروم ہی رہتے " — with K