Salaam - Tanwir Phool
Posted: Wed Dec 18, 2013 6:26 am
Salaam baHuZoor-e-Risaalat ma'aab
Note : Zaroorat-e-sheiri ke taHt "ASSalaat-o-wassalaam" kaa awaami
talaffuZ iste'maal huwaa hai. Isay "Aap ( ) par laakhoN Salaam"
bhi paRhaa jaa saktaa hai.
سلام
اے شفیع روز محشر ! الصلوۃ والسلام
مالک تسنیم و کوثر ! الصلوۃ والسلام
باعث تخلیق عالم ، صاحب لولاک ہیں
آپ ہیں محبوب داور ، الصلوۃ والسلام
اس میں کوئ شک نہیں ہے ساری مخلوقات کے
آپ ہیں سردار و سرور ، الصلوۃ والسلام
آپ کے اصحاب ہیں روشن ستاروں کی طرح
آپ ہیں ماہ منور ، الصلوۃ والسلام
آپ کے صدیق ہیں اور آپ کے فاروق ہیں
آپ کے عثمان و حیدر ، الصلوۃ والسلام
آپ کے عمار ہیں اور آپ کے یاسر بھی ہیں
آپ کے سلمان و بوذر ، الصلوۃ والسلام
عائشہ نے دی گواہی ، منبع نکہت ہیں آپ
آپ اطہر اور مطہر ، الصلوۃ والسلام
رحمت للعالمیں ، خالق ہے رب العالمیں
رحمت خالق کے مظہر ! الصلوۃ والسلام
تاقیامت آپ ہادی ہیں ، یہی قرآں کہے
انس وجاں کے آپ رہبر ، الصلوۃ و السلام
آپ پر تکمیل دیں ہے ، آپ ختم الانبیا
آخری صادق پیمبر ! الصلوۃ والسلام
پھول کو بھی یاد رکھۓ گا بروز حشر آپ
آپ محشر میں ہیں یاور ، الصلوۃ والسلام
( تنویرپھول )