TaareeKh-e-wafaat-e-Professor Ghulam Azam - Tanwir Phool
Posted: Sat Oct 25, 2014 4:25 am
(خبر بشکریہ ابرار احمد)
پروفیسر غلام اعظم بنگلہ دیش کے قید خانے میں قید زندگی سے آزاد ہو گئے24 اکتوبر
2014 صفحہ اول
ڈھاکہ مانیٹرنگ ڈیسک (جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر اور 1971میں پاکستان کی جنگ لڑنے والے پروفیسر غلام اعظم گزشتہ روز بنگلہ دیش کے قید خانے میں زندگی کی قید سے آزاد ہو گئے۔انکی عمر 93برس تھی ۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔پر وفیسر غلام اعظم کو بنگلہ دیش کے اسلامی کردار کی حفاظت ا ور بھارتی سازشوں کےخلاف ڈٹ جانے کے باعث بھارتی حکومت کی شہ پر بنگلہ دیش کی نام نہاد عدالت انٹر نیشنل کرائم ٹربیونل نے 15 جولائی 2013کو 1971میں پاکستان کی حمایت کرنے اور بنگلہ دیش کی نام نہاد تحریک آزادی کی مخالفت کرنے کے الزام میں 99سال کی قید سنائی تھی۔انہیں انہی الزامات پر11جنوری 2012کو گرفتار کیا گیا تھا،ٹربیونل نے انکی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ٹربیونل کاکہنا تھا کہ پروفیسر غلام اعظم سزائے موت کے مستحق ہیں تاہم انہیں انکے بڑھاپے اور بیماری کے باعث یہ سزا نہیں سنائی گئی۔ پروفیسر غلام اعظم 7نومبر1922 کو بنگال میں پیداہوئے تھے۔وہ مولانا غلام کبیر کے سب سے بڑے صا حبزادے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقہ کے مدرسہ سے حاصل کی جبکہ میٹر ک ڈھاکہ سے کیا،اس کے بعد انہوں نے ڈھاکہ یو نیورسٹی میں داخلہ لے لیا جہاں سے انہوں نے بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی،دوران تعلیم وہ زور شور سے سٹوڈنٹس پالیٹکس میں حصہ لیتے رہے،وہ ڈھاکہ یونیورسٹی سنٹرل سٹوڈنٹس یونین کے مسلسل دو مرتبہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ پروفیسر غلام اعظم نے 1954میں جماعت اسلامی میں شمو لیت اختیار کر لی ، بعد ازاں وہ جماعت اسلامی مشرقی پاکستان ونگ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ۔ بنگلہ دیش کی نام نہاد تحریک آزادی کے دوران انہوں نے عوامی لیگ اور مکتی باہنی کی مسلسل مخالفت کی جن کی علیحدگی پسندانہ کوششوں سے بنگلہ دیش قائم ہوا ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے پروفیسر غلام اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اتحاد عالم اسلامی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔پروفیسر غلام اعظم نے اسلامی نظریہ کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
http://allaboutreligions.blogspot.com , http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://poetrysoup.com/biography/Tanwir_Phool , http://tanwirphool.blogspot.com
http://kufarooq10.over-blog.com/tag/india/ , http://www.quickiwiki.com/en/Tanwir_Phool
http://kufarooq10.blogspot.com/2013/12/ ... 7OOfEAa1Gp
http://forum.urdujahaan.com/viewtopic.php?f=27&t=5740
https://openlibrary.org/works/OL1568607 ... r-e-Sukhan
http://forum.urdujahaan.com/viewtopic.php?f=27&t=5739