میں دل میں ان کی یاد کے طوفاں کو پال کر

Moderator: sbashwar

Post Reply
nizamuddin
-
-
Posts: 164
Joined: Tue Mar 24, 2015 12:22 pm
Location: Karachi, Pakistan
Contact:

میں دل میں ان کی یاد کے طوفاں کو پال کر

Post by nizamuddin »

میں دل میں ان کی یاد کے طوفاں کو پال کر
لایا ہوں ایک موج تغزل نکال کر
پیمانۂ طرب میں کہیں بال آگیا
میں گرچہ پی رہا تھا بہت ہی سنبھال کر
محفل جمی ہوئی ہے تری راہ میں کوئی
اے گردش زمانہ بس اتنا خیال کر
آزاد جنس دل کو فقط اک نظر پہ بیچ
سودا گراں نہیں نہ بہت قیل و قال کر
خط کے جواب میں نہ لگا اتنی دیر تو
میرا اگر نہیں ہے تو اپنا خیال کر
کیوں میں نے دل دیا ہے کسے میں نے دل دیا
اے عقل آج مجھ سے نہ اتنے سوال کر
اے دل یہ راہ عشق ہے راہ خرد نہیں
اس پر قدم بڑھا تو ذرا دیکھ بھال کر
پھر عشق بزم حسن کی جانب رواں ہے آج
دیوانگی کو عقل کے سانچے میں ڈھال کر
آزاد پھر دکن کا سمندر ہے اور تو
لے جا دل و نظر کا سفینہ سنبھال کر
(جگن ناتھ آزاد)

Image
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2176
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

Re: میں دل میں ان کی یاد کے طوفاں کو پال کر

Post by Tanwir Phool »

اِس خوب صورت پیشکش کا بہت بہت شکریہ
نظام الدین صاحب
والسلام ، تنویرپھول
http://allaboutreligions.blogspot.com
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply