Page 1 of 1

Maqsood Elahi Sheikh Sb. ki aik Pop kahaani - Tanwir Phool

Posted: Sun Dec 18, 2016 12:17 am
by Tanwir Phool
:bismillah:

مقصود الٰہی شیخ صاحب کی پوپ کہانی

[انگلستان میں مقیم مقصود الٰہی شیخ صاحب ادبی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور بطورِ خاص اُن کی پوپ کہانیاں بہت مشہور ہیں ۔ وہ چند الفاظ میں ایسی
بات کہنے کا ہنر جانتے ہیں جسے پڑھ کر قاری غور و فکر کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے ۔ اُن کی پوپ کہانی "دہن وہی ، زبان بدلی" ملاحظہ کیجئے جس میں ہماری نسلِ نو کے اپنی زبان اُردو سے نابلد ہونے کا المیہ بیان کیا گیا ہے ۔
اِس تناظر میں ہمیں اِس بات کا بھی جائزہ لینا چاہئے کہ کیا ہم نے اپنے نونہالوں سے متعلق اپنے کردار و فرائض کی کما حقہ بجا آوری کی ہے؟ اِس سلسلے میں
ہم یقینی طور پر قصوروار ہیں ۔ ہمیں اپنے بچوں کو جو کچھ دینا چاہئے تھا ، وہ
اُنھیں ہم نے نہیں دیا ہے ۔ اِس سے زیادہ افسوس ناک اور تاریک پہلو یہ ہے کہ ہم
اِس پر شرمندہ بھی نہیں ہیں ! ۔ اب آپ مقصود صاحب کی پوپ کہانی پڑھئے اور
اِس پر اپنی رائے کا اظہار کیجئے : تنویرپھول ]


دہن وہی ، زبان بدلی
[ مقصود الٰہی شیخ]

اتفاق ہے
میرا نام شاکر اور میری بیوی کا نام شاکرہ ہے
کچھ عرصہ پہلےہم کراچی سے اسلام آباد گئے
کراچی جتنا بڑا شہر اسلام آباد نہیں مگر ماڈرن زیادہ لگتا ہے ۔
نواح میں کورنگ نام کی بستی میں ہمارے عزیز نے ایک شاندار مکان بنایا
نئے مکان کا افتتاح یعنی ہاؤس وارمنگ پارٹی ہو چکی تھی
پھربھی ہمیں چند روز گزارنے کی دعوت دی گئی ۔
دعوت ہم نے
قبول کر لی
کمرہ کیا تھا پورا فلیٹ سمجھو
ایک کونے میں جسٹ ان کیس یعنی وقت بوقت ضرورت پر خودہی کافی چائے بنانے کا سامان موجود
غسل خانہ بے حد شاندار
دل کرتا وہیں لیٹو اور سو جاؤ
آرام کر کے اٹھونہاؤ، دھؤو اور تیار ہو کر باہر نکلو
یہ تیسرے دن کی بات ہے میں وضو کر کے نکلا
وقت نکلا جا رہا تھا جلدی میں اپنی عینک غسل خانے میں چھوڑ آیا
نیت کرنے لگا تو منا دکھائی دیا ۔
یہ بڑا پیارا بچہ ہے ،
ذہین اور مستعد
ہمارا بڑا خیال کرتا ۔
دوڑ دوڑ کر ہر ضرورت پوری کرتا
میں نے کہا منے ذرا غسل خانے سے میری عینک تو اٹھا لاؤ
نماز پڑھ کر دیکھا تو اریب قریب عینک نہ دکھائی دی
منا ادھر آتا جلدی سے کمرے سے نکل جاتا
آخر میں نے ٹوکا
منے !غسل خانے سے عینک نہیں اٹھائی
منا بولا مجھے ابھی آپ کا غسل خانہ ہی نہیں ملا ۔
میں نے کہا منے حد کرتے ہو یہ سامنے کیا ہے؟
منا بولا اسے ہم باتھ روم کہتے ہیں !!