Page 1 of 1

عالمی مشاعرے کا انعقاد

Posted: Mon Jul 29, 2019 11:58 pm
by aabarqi

عالمی مشاعرے کا انعقاد
”بزم فراز ادب“ کا عالمی مشاعرہ جو ”ایکتا سدھار سمیتی“ کے زیر اہتمام اور اردو اکادمی دہلی کے اشتراک سے غالب اکیڈمی،حضرت نظام الدین، نئی دہلی میں 26جولائی2019بروز جمعہ بوقت شام7:00بجے منعقد ہوا۔ جس کی صدارت معین اختر انصاری نے کی اور نظامت بزم کے صدر سرفراز احمد فراز دہلوی اور دانش ایوبی نے مشترکہ طور پر کی۔اشفاق احمد عارفی (سکریٹری حج کمیٹی، دہلی) نے مہمان خصوصی کی طور پر شرکت کی۔
عالمی مشاعرہ میں دوبئی سے افروز عالم امریکہ سے جان کا ڈویل اور افروز تاج تشریف لائے۔ جبکہ انجم بارہ بنکی بھوپال اور محترمہ رعنا زیبہ گوالیار سے تشریف لائے۔
لہجے کی اداسی کم ہوگی باتوں میں کھنک آجائے گی

دو روز ہمارے ساتھ رہو چہرے پہ چمک آجائے گی

انجم بارہ بنکوی
بہت ہی دیر سے کلیوں کو نیند آئی ہے

نسیم صبح سے کہہ دو قدم دبا کے چلے

افروز عالم
سوچتا ہوں یہ تماشائے شب و روز ہے کیا

اس تماشے میں مگر میری ضرورت کیا ہے

سرفراز احمد فراز
ہمارے پاس کرپشن کا کچھ علاج نہیں

یہ کوڑھ ہے کوئی کھانسی بخار تھوڑی ہے

نشتر امروہوی
جسم تو بہت سنور چکے روح کا سنگار کیجیے

پھول شاخ سے نہ توڑیے خوشبوؤں سے پیار کیجیے

پیمبر نقوی
دہلی میں ایک شاعرِ گمنام کا کلام

برقی ہے اب محیط زمان و مکان پر

احمد علی برقی اعظمی
جن کے جتنے تاج ہیں اتنے ہی وہ محتاج ہیں

اس شہنشاہی پہ کیا مجبور ہونا چا ہیے

افروزتاج(امریکہ)
زندگی سے ہارتا تو ہے لیکن

موت سے پنجا لڑانا چاہتا ہوں

پنڈت پریم بریلوی
ادھر وہ بھول گیا ہے ہر اک وفا میری

ادھر میں اس کی ہر اک بے رخی کو بھول گیا

خمار دہلوی
ہم تو قدامتوں کے بھنور میں پھنسے رہے

لوگوں نے اک جہان نیا ڈھونڈ بھی لیا

ناصر عزیز ایڈوکیٹ
عافیت امن و امان اس کی نگہبانی میں ہے

جس نے بیوی سے لیا پنگا پریشانی میں ہے

رضی امروہوی
تاج کو مردہ عمارت مت سمجھو

عشق نے تو آرزو تعمیر کی

دلدار دہلوی
ارشد ندیم،راجیو ریاض، راز سکندر آبادی، آدیش تیاگی، دلدار دہلوی، دانش ایوبی، صائمہ پروین،ریکھا جیکیب نے بھی اپنے اشعار پیش کئے۔اس موقع پر نشتر امروہوی کی کتاب انکاؤنٹر کا اجرا عمل میں آیا۔