رہزن کو میرِ کارواں جب جب چُنا گیا

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

رہزن کو میرِ کارواں جب جب چُنا گیا

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام ایک ۱۷جون ۲۰۲۰ کو لکھا کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ، اپنی آرا سے نوازیے
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رہزن کو میرِ کارواں جب جب چُنا گیا
پورے کا پورا قافلہ ہی لُٹ لُٹا گیا

ہم بار بار دھوکا اسی سے ہیں کھا رہے
جو بھی ہماری عقل پہ تالا لگا گیا

خندق کے پار وہ ہوا جس نے لگائی ایڑ
ناکام ہو گیا وہ جسے خوف کھا گیا

جینے کے لیے موت سے لڑتا ہے آدمی
دیتا ہے ساتھ موت کا جب وقت آ گیا

اڑتا رہا فضا میں پرندہ حیات کا
تھک کر گرا جو موت کی آغوش پا گیا

تم کو بھی موت آنی ہے غفلت میں مت جیو
ہر مرنے والا مرتے ہوئے ہے بتا گیا

ہیں میرے چارہ گر ہوئے میری طرح مَریض
سارا جہاں وبا کے لپیٹے میں آ گیا

ماضی میں کب تلک یوں جیے جاؤ گے خیالؔ
کیوں تم سے فکرِ فرِدا کا جذبہ چلا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی محبتوں کا طلبگار

اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
چارہ گر.jpg
چارہ گر.jpg (106.27 KiB) Viewed 139 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply