ریختہ ای ۔ لائبریری کا نیا چہرہ
Posted: Fri Jul 03, 2020 9:33 am
ریختہ ای ۔ لائبریری کا نیا چہرہ
جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دنیا کواپنی گرفت میں لےلیا ہے، اس کے فوائد و ثمرات کا ہرشخص معترف ہے، زبان و ادب سے وابستہ طبقات بھی اس سے استفادہ کررہے ہیں،اردو زبان و ادب بھی جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کےاثرات کومحسوس کررہی ہے، اور اس کے ذریعے ترقی کےمنازل طے کررہی ہے۔
جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اردو کے فروغ اورترقی کا سہرا ریختہ۔ ڈاٹ۔ او۔ آجی۔ کےسر ہے۔ ریختہ نے جس طرح اردو شاعری کےخزانے کو منتخب کرکے ہمارے سامنے پیش کردیا ہے، اور نئی نسل کو اردو شاعری سے جوڑ دیا ہے،وہ یقینی طور پر قابل تحسین ہے، ہر شخص اس سے استفادہ کرسکتا ہے،ریختہ ویب سائٹ ادب کا گراں قدرسرمایہ اپنے دامن میں رکھتی ہے، جو شاعری، فکشن، نان فکشن اور ادباء کے تعارف کی شکل میں ہے،اور یہ قیمتی ذخیرہ یونی کوڈ کی شکل میں بھی موجود ہے،جس کے باعث اس سے استفادہ مزیدآسان ہوگیا ہے،ریختہ مختلف ادبی پروگراموں کا انعقاد بھی کرتا رہتا ہے، جو "جشن ریختہ" اور ’’رنگ ریختہ‘‘ کے نام سے ہوتے ہیں،اور دنیا کا ایک بڑا طبقہ اس سے استفادہ کرتا ہے، جس کی بدولت ریختہ کا تعارف پوری ادبی و علمی دنیا میں ہے، اور اس کے وزیٹرس کی تعداد میں شب و روز اضافہ ہورہا ہے۔
ریختہ کا اہم ترین اورخصوصی حصہ ای ۔کتاب ہیں :
’ریختہ ای-کتاب‘ اردو کتابوں کے دناا کا سب سے بڑا ڈیجٹل کتب خانہ تشکلا دینے کا پراجکٹ ہے۔ جس مں اب تک تقریبا ایک لاکھ کتابیں فراہم ہں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔جس سے ریختہ ای۔ لائیبریری کی وقعت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، یہ کتابیں مختلف علوم و فنون پر مشتمل ہیں، جن میں مختلف ادب کی اصناف پر مشتمل کتابیں ہیں، مختلف اداروں اورتنظیموں سے جاری ہونے والے ادبی رسائل ہیں، مذہبی اور تاریخی کتابیں بھی اس لائیبریری میں شامل ہیں اردو کتابوں کا یہ بشر قمتہ سرمایہ فراہم کرنے مںب بہت سے کتب خانوں اور کتابوں کا ذاتی ذخرتہ رکھنے والوں نے ہمںا فراخ دلانہ تعاون دیا ہے۔ اس ڈیجٹل کتب خانے مںا عصری کتابوں کے علاوہ کلاسیب دور کا بہت بڑا ادبی سرمایہ موجود ہے۔ جسے موضوعات، ادوار اور مصنفنں کے اعتبار سے تلاش کار جاسکتا ہے۔ ریختہ ای ۔ کتاب کا حسن اس کی ترتیب ہے، در اصل لائبریری کو بالکل نئے انداز میں متعارف کرایا گیا ہے، اور قارئین کی سہولت اور استفادہ کو یقینی بنانے کے لئے ویب سائب میں دیدہ زیب اضافے کئے گئے ہیں۔ کتابںا پڑھےن اور اپنے علم و مطالعے کو وسع تر کےب ا۔
https://www.rekhta.org/ebooks?lang=ur
مخصوص انتخابات
قارئین کی سہولت کے لئے ادبی اصناف و موضوعات کے انتخابات پیش کئے گئے ہیں، مثلا اردو صحافت پر پچاس بہترین کتابیں، شہر دلی پر لکھی گئیں بہترین کتابیں، شاعرات کی پچاس بہترین کتابیں، نوجوان شاعروں کی پچاس بہترین کتابیں، شاعری تنقید پر بیس بہترین کتابیں، فکشن تنقید پر بیس بہترین کتابیں، سو نایاب و نادر کتابیں، دس بہترین رومانی ناول،دس بہترین مزاحیہ خود نوشتیں، جواہر لال نہرو کی تصنیف کردہ کتابیں، مہاتما گاندھی پر اردو کتابیں، بیس بہترین رزمیہ کتابیں، دکنی ادب پرسو مشہور کتابیں، خواتین کی خود نوشت سوانح حیات، ٹاپ سوسفرنامے، ٹاپ سو فکشن، گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ کتابیں، ٹاپ سو اردو مزاح، وغیر۔۔۔ اس طرح تقریبا چالیس انتخابات پیش کئے گئے ہیں، جو اردو اردو زبان و ادب کی تمام اصناف کو محیط ہیں، بلکہ کچھ موضوعات کو مزید دلچسپ بنا کر پیش کیا گیا ہے، یہ انتخابات نہ صرف قارئین کی جستجو کم کرتے ہیں بلکہ پڑھنے کی طرف رغبت بھی دلاتے ہیں۔
https://www.rekhta.org/ebooks?nav=top-c ... on&lang=ur
تازہ اضافہ
ریختہ لائبریری کی تازہ ترین مشمولات یہاں موجود رہتی ہیں، جو بھی یومیہ اضافے ہوتے ہیں وہ اس کے تحت پڑھے جاسکتے ہیں، تازہ اضافے بھی بالترتیب عنوانات کے ساتھ ظاہر ہوتے ہیں، جیسے اخلاقی کہانیاں، ادب اطفال، افسانے، انٹرویوز، اسلامیات، تاریخ، تحقیق و تنقید وغیرہ۔۔۔
https://www.rekhta.org/ebooks?nav=latest&lang=ur
مقبول موضوعات
اردو ادب کی مشہورومقبول اصناف باعتبار موضوع یہاں پر موجود رہتی ہیں۔ ریختہ لائبریری میں شامل تمام کتابوں کو موضوع کے اعتبار سے تقسیم کر دیا گیا ہے، اور یہ تقریبا ساٹھ موضاعات پر مستمل ہیں، جن کے تحت سیکڑوں، ہزاروں کتابیں موجود ہیں، جیسے لطیفے، کہاوت / محاورہ / ضرب المثل، مونوگراف، ضبط شدہ کتابیں، لسانیات، مخطوطات، علم عروض / عروض، مطبوعات منشی نول کشور، موسیقی، تذکرہ، اشاریہ، خطوط، افسانہ، مضامين و خاكہ، تحریکات، ترجمہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔
https://www.rekhta.org/ebooks-category?lang=ur
مقبول و معروف
ریختہ لائبریری کی مقبول و معروف سب سے زیادہ پڑھی جانے والی، ٹرینڈنگ اورمروج کتابیں یہاں موجود رہتی ہیں۔
https://www.rekhta.org/ebooks?nav=popul ... ad&lang=ur
مصنفین کی اہم کتابیں
ریختہ لائبریری میں شامل نامورمصنفین اورشعراء کی کتابیں یہاں ان کےناموں سےتلاش کر سکتے ہیں۔
https://www.rekhta.org/ebook-authors?lang=ur
قارئین کی پسند
اگر آپ دوسرے قارئین کی دلچسپیوں میں تجسس رکھتے ہیں،تو ریختہ کے قارئین کی پسندیدہ کتابیں یہاں پڑھ سکتے ہیں، ریختہ لائبریری کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی اہم کتابیں یہاں ایڈ ہوتی رہتی ہیں۔ یہاں آپ کو قارئین کی پسند سے سابقہ پڑیگا۔
https://www.rekhta.org/ebooks?nav=what- ... ad&lang=ur
ادب اطفال
ریختہ نے ادب اطفال کے لئے علاحدہ گوشہ متعارف کرایا ہے، کیونکہ بچوں کی پرورش و پرداخت بہت احتیاط اور پیار سے کی جانی چاہیے، یہ کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں، چنانچہ اسی حقیقت کے پیش نظر بچوں کی ذہنی و جسمانی تعلیم و تربیت اور صلاحیتوں کوجلا بخشنے کے لئے ریختہ لائبیری میں کتابوں کا ایک ذخیرہ موجود ہے جو اپنے موضوع اور مواد سے مکمل انصاف کرتا ہے۔
https://www.rekhta.org/ebooks-category/ ... re?lang=ur
رسالے
اردو کےبہت سے قیمتی اور معلوماتی رسائل جو اپنے اپنے وقتوں میں بہت مشہور ہوئے، جن سے اردو زبان و ادب کو کافی ترقی ملی، نیز ان رسائل کے خصوصی شمارے، جو غایت درجہ معلومات میں اضافہ کا سبب بنتے رہے ہیں، وہ آج مرور زمانہ کی نظر ہوگئے، لیکن ریختہ کے پاس قدیم و جدید تمام قسم کے رسائل اور خصوصی شماروں کی ایک لمبی فہرست موجود ہے، جو یقینا استفادہ کے لائق ہے۔
https://www.rekhta.org/emagazines?lang=ur
معاون کتب خانے
ریختہ کو مختلف لا ئبریریوں نے اپنے اپنے اردو ذخیرے عطیہ کئے ہیں، بلکہ زیادہ تر ریختہ لائبریری کا ذخیرہ اسی قسم کی کتابوں پر مشتمل ہے، یہ تمام کتابیں معاون کتب خانوں اور لائبریریوں کے تعارف کے ساتھ سائٹ پر موجود ہیں۔ قارئین یہاں استفادہ کرسکتے ہیں۔
https://www.rekhta.org/contributorseboo ... =2&lang=ur
اہم معاونین
ریختہ کو انفرادی طور پر بہت سے لوگوں نے اپنے ذاتی ذخیرےسےنادر و نایاب کتابیں عطیہ کی ہیں۔ یہ کتابیں ریختہ لائبریری پر عطیہ کنندگان کے ناموں کے ساتھ تلاش کی جاسکتی ہیں۔ بلکہ سائٹ پر یہ یقینی بنایا گیا گیا ہے کہ عطیہ کنندگان کے ناموں کے ساتھ عطیہ کردہ کتابوں کا بھی تذکرہ کیا جائے۔
https://www.rekhta.org/contributorseboo ... =1&lang=ur
مطبوعات منشی نول کشور
منشی نول کشور ہماری گنگا جمنی تہذیب کی علامت تھے، 1858ء میں قائم کردہ یہ پریس، 1950 میں خاندانی جھگروں کی بنا پر بند ہو گیا۔ مگراس وقت تک اس پریس نے کچھ ایسے کارنامے انجام دے دئے جو بہت تاریخی ہیں، ان کارناموں کی وجہ سے یہ پریس اور اس کے بانی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ چنانچہ ریختہ کے پاس مطبع منشی نول کشورسے شائع ہونے والی کتابوں کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے،جس میں ہرقسم کی کتابیں ہیں،آپ اپنی پسند کے موضوعات یہاں تلاش کرسکتے ہیں۔
https://www.rekhta.org/ebooks-category/ ... re?lang=ur
موسیقی
جن فنون کے ذریعہ جذبات انسانی کا ظہور ہوتا ہے ان میں سب سے موثر فن، موسیقی ہے۔ ویسے ظاہری طور پر گانے بجانے کو موسیقی کہتے ہیں، لیکن اس فن میں بہت گہرائی ہے، اس فن کی کئی پرتیں ہیں، فن موسیقی کو سمجھنے کے لئے ریختہ نے کئی اچھی کتابیں پیش کردی ہیں، آپ کو ضرور استفادہ کرنا چاہئے۔
https://www.rekhta.org/ebooks-category/music?lang=ur
تصوف
تصوف ایک ایسی طرز زندگی کو کہا جاتا ہے، جس میں تمام تر توجہ روحانی نشو و نما پر صرف کی جائے، گویا تصوف تزکیہ نفس اور باطنی تطہیر کا نام ہے۔ تصوف کو بہتر اور تفصیل سے سمجھنے کے لئے ریختہ نے ای کتابوں کا ایک بڑا ذخیرہ یہاں پیش کر دیا ہے۔ جس میں اردو فارسی، قدیم و جدید تمام طرح کی کتابیں موجود ہیں، آپ اپنی پسند کی کتابیں یہاں تلاش کرسکتے ہیں۔
https://www.rekhta.org/ebooks-category/ ... ic?lang=ur
دیوان/ کلیات
"دیوان" کسی شاعر کی غزلیات کے اس مجموعے کو کہتے ہیں جس میں حروف تہجی کے اعتبار سے ردیف وار کلام شامل کیا جاتا ہے۔ جب کہ کلیات وہ شعری مجموعہ ہے جس میں شاعر کا تمام کلام جمع کرکے شائع کیا جائے۔ ریختہ کے پاس قدیم وجدید اردو دواوین و کلیات کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ استفادہ کے لئے یہاں تشریف لائیں۔
https://www.rekhta.org/ebooks?nav=top-1 ... at&lang=ur
تذکرہ
تذکروں کی تالیف میں بیاض نگاری کے شوق نے ایک خاص کردار ادا کیا ہے۔ چنانچہ انتخاب اشعار کے ساتھ شعرا کے نام اور ان کے مختصر کوائف حیات جمع کئے جایئں تو اس کو ”تذکرہ“ کا نام دیا جاتا ہے۔ محمد حسین آزاد کی شہرہ آفاق کتاب ”آب حیات“ کو تذکروں کی جدید ترقی یافتہ صورت قرار دیا جا سکتا ہے، جس میں مولف کا مظبوط تنقیدی زاویہ نگاہ بھی ابھر کر سامنے آتاہے، ریختہ نے آپ کی سہولت کے لئے، قدیم وجدید بہت سارے تذکروں کا انتظام کیا ہے، آپ کو ضرور استفادہ کرنا چاہئے۔
https://www.rekhta.org/ebooks-category/tazkira?lang=ur
ریختی
ریختی اردو میں نسوانی شاعری کی ایک شکل ہے جسے مرد شاعروں نے تخلیق کیا ہے۔اس صنف شاعری میں خواتین کی زبان میں ان کے اپنے بارے میں اظہار خیال کیا جاتا ہے۔انیسویں صدی میں لکھنؤ میں اس کی ابتدا ہوئی۔ سعادت یار خان رنگین کو اس کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ ریختہ لائبریری میں ریختی طرز شاعری کے کچھ اچھے دواوین و کلیات موجود ہیں، لطف انداز ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔
https://www.rekhta.org/ebooks-poetry/rekhti?lang=ur
داستان امیر حمزہ
داستان امیر حمزہ وہ داستان ہے جسے ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پورے بر صغیر میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔ یہ داستانیں ہند فارسی سے اردو میں داخل ہوئیں اور ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔ سترہویں صدی کے اواخر میں داستان گوئی کی روایت کوعوام وخواص اور امرا میں بے حد مقبولیت حاصل ہو چکی تھی، لکھنؤ کے منشی نول کشور پریس نے اپنے عہد کے معتبر داستان گویوں کو داستان امیر حمزہ کو قلمبند کرنے کی ترغیب دی جس کے نتیجے میں اسے زبردست شہرت حاصل ہوئی اور داستان امیر حمزہ کے کئی ایڈیشن شائع ہوئے۔ یہاں تک کہ اس کی 46 جلدیں شائع ہوئیں جو کافی ضخیم تھیں۔ قارئین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے خدا بخش لائبریری نے اس کی دوبارہ اشاعت کا فیصلہ کیا۔ خدا بخش لائبریری سے مطبوعہ جلدیں اصل سے بہترحالت میں ہیں اور انھیں پڑھنے میں بھی کوئی دشواری نہیں ہوتی۔مسحور کن شاہکار طلسم ہوش ربا کی تمام جلدیں ریختہ پر نمایاں طور پر شائع کی گئی ہیں، معروف نقاد محمدحسن عسکری کی مرتب کردہ طلسم ہوش ربا کی وہ ایک جلد بھی آپ کے لئے حاضر ہے جس میں انھوں نے طلسم ہوش ربا سے اپنے پسندیدہ اقتباسات یکجا کر دئے ہیں۔اس کی بیشتر جلدیں جناب شمس الرحمٰن فاروقی کی ذاتی لائبریری میں جا کر ریختہ ٹیم کے ذریعہ اسکین کی گئی ہیں باقی ماندہ جلدیں خود فرانسس پریچٹ نے مہیا کرائیں۔ طلسم ہوش ربا کی مکمل46 جلدیں من و عن ریختہ ای۔ لائبریری کی زینت بن چکی ہیں، جو یقینا ریختہ کا ایک بڑا کارنامہ ہے، قارئین سے گزارش ہے کہ اس عظیم داستان سے استفادہ کے لئے ریختہ لائبریری کا رخ کریں۔
https://www.rekhta.org/dastan-e-amir-hamza?lang=ur
نیز ریختہ اپنی۔ لائبریری میں شامل اہم کتابوں پر مختصر تبصرے بھی کرارہا ہے، اب تک اس طرح کی تقریبا دو ہزار کتابیں شامل ہوچکی ہیں، آنے والے چند مہینوں میں تبصرہ شدہ بیسیوں ہزار کتابیں یہاں موجود ہونگی۔ اور یہ تبصرے کتاب پر کلک کرتے ہی قاری کے سامنے ہوتے ہیں، جس سے کتاب کا ایک اجمالی خاکہ قاری کی اسکرین پر ظاہر ہوتا ہے، جو کتاب کے استفادہ کے لحاظ سے معاون و مددگار ہے۔
اردوادب سےوابستہ طبقے کےلئے یہ لائبریری کسی خزانے سے کم نہیں ہے، جس میں علم وادب کےموتی موجود ہیں،اور ان تک رسائی حاصل کرنےکےلئے کسی محنت کی ضرورت بھی نہیں ہے، بلکہ اپنے موبائیل پر چند مرتبہ کلک کیجیے، اور اس سرمایہ تک پہونچ جائیے، اردو سے وابستہ ایک بڑا طبقہ اس سےاستفادہ کررہا ہے،اورآنے والےوقتوں میں لوگوں کا رجحان اس جانب مزیدبڑھے گا،حالات کو دیکھ کرکہا جاسکتا ہے کہ ریختہ کا یہ شعبہ تشنگان علوم کی سیرابی کا باعث ہے/ ہوگا۔ اس زبان وادب کےعظیم الشان کارنامے کے لئے ریختہ مبارکباد کا مستحق ہے۔