کسی کو جانے کا ارمان بھی نہیں ہوتا

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 431
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

کسی کو جانے کا ارمان بھی نہیں ہوتا

Post by ismail ajaz »



قارئین کرام آداب عرض ہیں , جناب راحت اندوری صاحب کے رحلت فرمانے پر ان کی یاد میں ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی کو جانے کا ارمان بھی نہیں ہوتا
سفر بھی ہوتا ہے سامان بھی نہیں ہوتا
وہ شخص چھوڑ کے جاتا ہے سوگوار اکثر
کہ جس کے جانے کا امکان بھی نہیں ہوتا
ہم اپنے آپ سے کھا جاتے ہیں شکست آخر
یوں خود سے لڑنا تو آسان بھی نہیں ہوتا
کوئی ہماری کمی پوری کر نہیں سکتا
ہمارے بعد پریشان بھی نہیں ہوتا
ہماری زندگی پل پل اک آزمائش ہے
ہے جس سے بچنا کچھ آسان بھی نہیں ہوتا
ہمارے بدلے کوئی بھی کہیں نہیں مرتا
ہمارے بدلے میں قربان بھی نہیں ہوتا
سپردِ خاک کسی کو تُو کر کےآتا ہے
تو انتقال پہ حیران بھی نہیں ہوتا
خیالؔ زندگی جائے تو جائے ہر راحتؔ
کہ جس کے جانے کا وجدان بھی نہیں ہوتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
سفر بھی ہوتا ہے سامان بھی نہیں ہوتا.jpg
سفر بھی ہوتا ہے سامان بھی نہیں ہوتا.jpg (113.66 KiB) Viewed 95 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply