الفت خیالؔ کیجیے نفرت نکال کر

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 431
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

الفت خیالؔ کیجیے نفرت نکال کر

Post by ismail ajaz »

قارئین کرام ایک تازہ کلام کے ساتھ حاضرِ خدمت ہوں امید ہے پسند آئے گا ۔ اپنی آرا سے نوازیے

عرض کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رکھیے جناب اپنی محبت سنبھال کر
پچھتائیے گا دل سے ہمیں یوں نکال کر

ہیں لوگ بے ادب جو ہوئے ہیں ادب شناس
اک دوسرے کی جابجا عزت اچھال کر

لہجہ ہے آپ کا لیے تُرشی جنابِ من
کچھ تو مٹھاس لائیے لفظوں میں ڈال کر

مانا کہ آپ علم کے روشن چراغ ہیں
کم تیرگی بھی کیجیے خود کو اُجال کر

اولاد کے لیے ہیں وہی والدین بوجھ
جو بوڑھے ہو گئے انہی بچّوں کو پال کر

چلنے لگی ہے بادِ مخالف ہر ایک سَمت
اونچی اُڑان رکھیے ذرا دیکھ بھال کر

اپنے مخالفین گلے سے لگائیے
اپنی محبتوں سے سبھی کو نہال کر

نفرت سے ختم ہوگی نہ نفرت کبھی خیالؔ
الفت خیالؔ کیجیے نفرت نکال کر

آیا جو انجمن میں تها نادان تھا خیالؔ
خود کو خیالؔ آدمی اب باکمال کر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی محبتوں کا طلبگار

اسماعیل اعجاز خیالؔ


Attachments
مانا کے آپ علم کے روشن چراغ ہیں.jpg
مانا کے آپ علم کے روشن چراغ ہیں.jpg (87.57 KiB) Viewed 107 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply