اجالا ہُوا گم پشیمان ہو کر

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 430
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

اجالا ہُوا گم پشیمان ہو کر

Post by ismail ajaz »


قارئین کی خدمت میں خیال کا آداب ایک تازہ کلام کے ساتھ حاضر خدمت ہوں امید ہے پسند آئے گا
اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملے گا تمہیں کیا بے ایمان ہو کر
کہ دھوکا ہو دیتے مسلمان ہو کر

اندھیرا جہاں میں پنپنے لگا ہے
اجالا ہُوا گم پشیمان ہو کر

تمھاری صفوں میں عدو گھس گیا ہے
یوں کب تک جیو گے تم انجان ہو کر

جو رب کی نظر میں ہیں دشمن تمھارے
ہوئے تم فدا ان پہ نادان ہو کر

نہ گلشن کا سودا کرو دشمنوں سے
چمن مت اجاڑو نگہ بان ہو کر

نہ آباد رکّھا گیا جس مکاں کو
وہ آسیب رکھتا ہے ویران ہو کر

جب امّت ہے آپس میں اک جسم جیسی
تو پھر فاصلہ کیوں ہے یکجان ہو کر

کرو مشکلیں دوسروں کی تم آساں
گزر جاؤ دنیا سے آسان ہو کر

خیالؔ آدمی بن کے دنیا میں جی لو
جو حیوان ہو تم بھی انسان ہو کر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ

Attachments
وہ آسیب رکھتا ہے ویران ہو کر.jpg
وہ آسیب رکھتا ہے ویران ہو کر.jpg (100.48 KiB) Viewed 107 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply