Page 1 of 1

دورُخی تصویر دِکھائی گئی

Posted: Wed Jan 20, 2021 8:25 am
by ismail ajaz


قارئین کرام آداب عرض ہیں , ۱۵ جون ۲۰۱۹ کو رقم کیا کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ،اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنی برائی یوں چھپائی گئی
آئینے پر روک لگائی گئی

دو نظر آنے لگے منظر ہمیں
دورُخی تصویر دِکھائی گئی

دوستی اخلاص سے تھی نابلد
ہر سو غَرَض خوب نبھائی گئی

اپنے ہی اسلاف میں دیکھے کمی
ایسی نئی نسل اٹھائی گئی

جھوٹ پہ لکّھی ہوئی ہر داستاں
مکتبہء فکر میں لائی گئی

خود پہ بھروسہ نہیں ہم کو رہا
جان کے حالت وہ بنائی گئی

کرنے لگا ہے تُو خدا سے گلہ
ہاتھ سے تیرے جو خدائی گئی

ہم کریں نفرت سدا خود سے خیالؔ
ایسی ہے تاریخ پڑھائی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ





Re: دورُخی تصویر دِکھائی گئی

Posted: Wed Mar 10, 2021 9:53 am
by sbashwar
:salaam2:
test msg hai.
Falij ke wajeh double nazar araha hai. aapka kalaam sehat yab hone ke baad :insha2: paRhonga.

Re: دورُخی تصویر دِکھائی گئی

Posted: Tue Mar 23, 2021 7:54 am
by ismail ajaz
sbashwar wrote: Wed Mar 10, 2021 9:53 am :salaam2:
test msg hai.
Falij ke wajeh double nazar araha hai. aapka kalaam sehat yab hone ke baad :insha2: paRhonga.

جناب محترم سلیم باشوار صاحب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ نے طبیعت کے ناساز ہونے کے باوجود مجھے عزت عطا فرمائی اللہ آپ کو دونوں جہانوں کی عزّتیں مرحمت فرمائے
میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اللہ خیروعافیت والا معاملہ فرمائے اللہ پاک آپ کو شاد وآباد رکھے سدا سلامت رکھے
اپنا بہت خیال رکھیے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے
والسلام
دعا گو

اسماعیل اعجاز خیالؔ