کسی کا گھر جلا دیا مذاق ہی مذاق میں
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 430
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
کسی کا گھر جلا دیا مذاق ہی مذاق میں
قارئین کرام ایک تازہ کلا م کے ساتھ خیالؔ کا آداب
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہنسا دیا رلا دیا مذاق ہی مذاق میں
جو سچ تها سب بتا دیا مذاق ہی مذاق میں
اک آئینہ دکھا دیا مذاق ہی مذاق میں
کہ تم نے تو ڈرا دیا مذاق ہی مذاق میں
یہ کس نے اپنی زندگی کی تیرگی مٹانے کو
کسی کا گھر جلا دیا مذاق ہی مذاق میں
کہاں سے تاب لاو گے ہماری دید کے لیے
نقاب اگر اٹھا دیا مذاق ہی مذاق میں
خفا میں ہو گیا اگر تو مہربان وقت نے
گلا مرا دبا دیا مذاق ہی مذاق میں
جو بلبلا اٹھی یہ قوم بے بسی میں ہر طرف
تو جھنجھنا تھما دیا مذاق ہی مذاق میں
مزے سے سو رہے تھے ہم تمام فکر چھوڑ کر
لو تم نے تو جگا دیا مذاق ہی مذاق میں
خیالؔ اپنے آپ سے نظر ملا نہ پاؤ گے
نظر سے جب گرا دیا مذاق ہی مذاق میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالبِ نظر
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- کسی کا گھر جلا دیا مذاق ہی مذاق میں.jpg (127.49 KiB) Viewed 121 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)