ہوش کھو دیتے ہیں ہم اپنے جہاں ہوتے ہیں

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 444
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

ہوش کھو دیتے ہیں ہم اپنے جہاں ہوتے ہیں

Post by ismail ajaz »



قارئین کرام آداب عرض ہیں ایک فی البدیہہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے آپ احباب اپنی محبتوں سے نوازیں گے
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھر نہیں ہوتے وہ ویران مکاں ہوتے ہیں
جن میں الفت کے بجز رشتے رواں ہوتے ہیں

ایسے مت دیکھیے اب آپ تسلسل سے ہمیں
ہوش کھو دیتے ہیں ہم اپنے جہاں ہوتے ہیں

لے لیے ہم نے سب الزام حضور اپنے سر
یوں پریشان بھلا آپ کہاں ہوتے ہیں

اس قدر آپ کی باتوں میں ہے نفرت صاحب
دردِ دل دردِ جگر دشمنِ جاں ہوتے ہیں

زندگی اپنے حسیں رنگ بدل دیتی ہے
مرحلے زیست کے دُشوار گماں ہوتے ہیں

آپ جس طرح سے چاہیں ہمیں پرکھیں لیکن
امتحان اتنے محبت کے کہاں ہوتے ہیں

ہم گلہ شکوہ نہیں کرتے کسی سے لوگو
درد ہیں دل کے جو اندازِ بیاں ہوتے ہیں

عافیت ہوتی ہے خاموشی میں مت بھُولو خیالؔ
بولنے سے تو نہاں راز عیاں ہوتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی محبتوں کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
ہوش کھو دیتے ہیں ہم اپنے جہاں ہوتے ہیں.jpg
ہوش کھو دیتے ہیں ہم اپنے جہاں ہوتے ہیں.jpg (52.5 KiB) Viewed 283 times
Last edited by ismail ajaz on Mon Jul 12, 2021 11:21 am, edited 1 time in total.

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Rehana.A
-
-
Posts: 76
Joined: Fri Dec 10, 2004 5:01 am
Contact:

Re: ہوش کھو دیتے ہیں ہم اپنے جہاں ہوتے ہیں

Post by Rehana.A »

بہت خوب ہمیشہ کی طرح بہت برجستہ اور رواں کلام بہت شکریہ شیئر کرنے کے لیءے۔
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 444
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

Re: ہوش کھو دیتے ہیں ہم اپنے جہاں ہوتے ہیں

Post by ismail ajaz »

Rehana.A wrote: Tue Jul 06, 2021 5:06 am بہت خوب ہمیشہ کی طرح بہت برجستہ اور رواں کلام بہت شکریہ شیئر کرنے کے لیءے۔
ریحانہ صاحبہ
حوصلہ افزائی کے لیے شکرگزار ہوں میں
آپ کی ذرّۃ نوازی ہے
اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے سدا سلامت رہیے

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply