چہرہ اپنا آپ کو بھایا نہیں

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 430
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

چہرہ اپنا آپ کو بھایا نہیں

Post by ismail ajaz »


ْقارئین کرام آداب عرض ہیں ، ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ، اپنی آرا سے نوایے ۔ شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلچلاتی دھوپ میں سایا نہیں
زندگی نے ترس بھی کھایا نہیں

ساری دنیا میں مجھے ڈھونڈا گیا
میں نے خود کو خود میں جب پایا نہیں

آئینے سے ہو گئے جھٹ پٹ خفا
چہرہ اپنا آپ کو بھایا نہیں

میں نے خود کو تجھ سے وابستہ کیا
تُو نے اب تک مجھ کو اپنایا نہیں

سچ سے نفرت کر رہا ہے آدمی
سچ سُنا تو سچ کو فرمایا نہیں

زندگی ہر گام پر بدلے ڈگر
چلنے کا اس کو ہُنر آیا نہیں

اپنے ہی لوگوں نے ہے دھوکا دیا
ہم نے دھوکا غیر سےکھایا نہیں

خود کو کہتے ہومہذّب تم خیالؔ
گفتگو کا ڈھنگ تک آیا نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ اک طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
چہرہ اپنا آپ کو بھایا نہیں.jpg
چہرہ اپنا آپ کو بھایا نہیں.jpg (270.23 KiB) Viewed 149 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply