ہمارے صبر کو اتنا جو آزماؤ گے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

ہمارے صبر کو اتنا جو آزماؤ گے

Post by ismail ajaz »



قارئین کرام آداب عرض ہیں ، ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ، اپنی آرا سے نوایے ۔ شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سُنو گے سچ تو نظر ہم سے تم چُراؤ گے
اور اپنا سامنا پھر خود سے کر نہ پاؤ گے

خرید کر یہاں مجبوریاں کسی کی تم
خُدا کے سامنے کس منہ سے بولو جاؤ گے

حساب اپنے عمل کا تمہی کو دینا ہے
عذاب جھیلو گے دھوکا دھڑی دکھاؤ گے

فریب دے کے مسلمان تم نہیں رہتے
یہ راز تم پہ کُھلے گا تو منہ چُھپاؤ گے

خُلوص پیار محبت کی موت ہوتی ہے
غَرَض کو لے کے اگر ہاتھ تم ملاؤ گے

ہم اس طرح سے بھلا دوستی کریں کیسے
مذاق سامنے سب کے اگر اُڑاؤ گے

ضرور تم کو ہم آئیں گے یاد شدّت سے
ہمارے صبر کو اتنا جو آزماؤ گے

ہماری زندگی ہے چار دن کی مت بُھولو
خیالؔ اَجل کے شکنجے سے بچ نہ پاؤ گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
مذاق سامنے سب کے اگر اُڑاؤ  گے.jpg
مذاق سامنے سب کے اگر اُڑاؤ گے.jpg (107.49 KiB) Viewed 138 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply