’’ ہر مسئلے میں میم الف لام آ گیا ‘‘
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 430
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
’’ ہر مسئلے میں میم الف لام آ گیا ‘‘
قارئین کی ِخدمت میں خیال کا آداب تین سال پرانا کلام کے ساتھ حاضر خدمت ہوں امید ہے پسند آئے گا اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس زندگی میں رُشد کا پیغام آ گیا
اللہ کا کرم لیے انعام آ گیا
دل پر یہ کیسا لرزہ براندام آ گیا
جب تیرے سامنے ترا انجام آ گیا
مطلب نکال کر سبھی دل توڑتے رہے
دل ٹوٹ ٹوٹ کر چلو کچھ کام آ گیا
بھُولا سبق میں جب سے الف لام میم کا
’’ ہر مسئلے میں میم الف لام آ گیا ‘‘
تم کو تو غیر سے تھی شکایت تمام عمر
پھر بھی تمھارے لب پہ مرا نام آ گیا
قاتل ضمانتوں پہ رہا ہو کہ جا چکا
مقتول پر جو قتل کا الزام آ گیا
غش کھا کے گر پڑا تھا پرندہ جو اڑ رہا
صیّاد ہاتھ میں لیے جب دام آ گیا
منزل کسی کے پاس چلی آئی خود بخود
منزل سے لوٹ کر کوئی ناکام آ گیا
تم نے خیالؔ عشق کی پینگیں چڑھائیں تھیں
تم کو اسیر کرنے کا پیغام آ گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپکی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- ہر مسئلے میں میم الف لام آ گیا.jpg (98.15 KiB) Viewed 96 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)