آنکھیں سُکڑ گئی ہیں ابرُو میں آئے خم سے
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 430
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
آنکھیں سُکڑ گئی ہیں ابرُو میں آئے خم سے
قارئین کرام آداب عرض ہیں ، ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ، اپنی آرا سے نوایے ۔ شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرتے ہیں گفتگو وہ کچھ اس طرح سے ہم سے
آنکھیں سُکڑ گئی ہیں ابرُو میں آئے خم سے
اپنی تباہیوں کی ہم پر ہے ذمہ داری
تم ہوتے کون ہو جو یوں پوچھتے ہو ہم سے
ہم بس مزے مزے میں لایعنی بک رہے ہیں
تم لے کے اپنا بھاشن کودے ہو کیسے دھم سے
ہے زندگی ہماری ہم جس طرح گزاریں
غصّے میں ہیں مخاطب صاحب یوں محترم سے
شرم و حیا کا نکلا ہے ہر طرف جنازہ
نادم نہیں کوئی دل خالی ہے آنکھ نم سے
دنیا میں آئے ہیں ہم پابندیوں میں جکڑے
ہم کو ہیں کام کرنے سب اس میں ملتَزَم سے
ہر شخص اپنی اپنی مرضی سے جی رہا ہے
غافل ہر آدمی ہے عقبیٰ کے رنج و غم سے
ہو گا خیالؔ کس کو ہوش و حواس اپنا
عالم نڈھال ہوگا محشر میں جب الم سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- آنکھیں سُکڑ گئی ہیں ابرُو میں آئےسے.jpg (107 KiB) Viewed 81 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)