تتلی
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 436
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
تتلی
قارئین کرام میری یہ تازہ نظم تتلیوں کی نذر امید ہے پسند آئے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔
تتلی
۔۔۔۔۔۔۔۔
مخالف ہوا کے دُلاری سی تتلی
الجھتی قضا سے ہے پیاری سی تتلی
جب اپنی اڑانوں کے پر تولتی ہے
کہا ں راز دل کے کہیں کھولتی ہے
محبت میں سرشار بس بولتی ہے
ادھر ڈولتی ہے اُدھر ڈولتی ہے
مصیبت خود اپنے لیے مولتی ہے
اچانک کوئی جب پکڑتا ہے آ کر
پروں کو مسلتا ہے ظلم اس پہ ڈھا کر
تو رنگ اس کے سب چھوٹ جاتے ہیں پیارے
اندھیروں میں جب ڈوبتے ہیں نظارے
تو اپنے پرائے سے لگتے ہیں سارے
اسے چھوڑ دیتے ہیں جیون کےدھارے
جو خود زیست سے ہاری ہاری ہے تتلی
خیالؔ اپنی الفت کی ماری ہے تتلی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- خیالؔ اپنی الفت کی ماری ہے تتلی.jpg (134.1 KiB) Viewed 97 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)