الگ الگ جو مجھے کردے آئینہ ڈھونڈو
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 430
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
الگ الگ جو مجھے کردے آئینہ ڈھونڈو
قارئین کرام آداب عرض ہیں ، ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ، اپنی آرا سے نوایے ۔ شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہے منجمد جو حیات اس میں ولولہ ڈھونڈو
لہو میں دوڑنے پھرنے کا حوصلہ ڈھونڈو
خلوص پیار محبت سے مل رہا ہوں میں
فریب کا تو نہیں مجھ میں شائیبہ ڈھونڈو
میں ایک وقت میں رکھتا ہوں مختلف شکلیں
الگ الگ جو مجھے کردے آئینہ ڈھونڈو
ہوئی ہے دفن اگر زیست برف میں لوگو
بحال سانسوں کا کوئی تو راستہ ڈھونڈو
حیات آ گئی ہے موت کے شکنجے میں
اب اس حیات کے ہونے کا طنطَنہ ڈھونڈو
ہر ایک پل کی خبر سے جڑا ہوا انساں
جو کٹ گیا ہے تو اب اس سے رابطہ ڈھونڈو
ہوئے جدا ہیں یہاں ایک دوسرے سے ہم
ہمیں ملانے کا آپس میں مرحلہ ڈھونڈو
خلوص پیارمحبت سے پیش آؤ خیالؔ
کہ نفرتوں میں بھی الفت کا سلسلہ ڈھونڈو
۔۔۔۔۔۔۔
توجیہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- بحال سانسوں کا کوئی توراستہ ڈھونڈو.jpg (146.76 KiB) Viewed 95 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)